’کیا کبھی پبلک میں کیا ہے رومانس‘-شرماتے ہوئے جانھوی کپور نے دیا حیران کن جواب
’کیا کبھی پبلک میں کیا ہے رومانس‘-شرماتے ہوئے جانھوی کپور نے دیا حیران کن جواب
جانھوی کپور فلم ملی میں نظر آئی تھیں۔ اس فلم میں ان کی شاندار ایکٹنگ کو لوگوں نے خوب پسند کیا تھا۔ فلم میں ان کے علاوہ سنی کوشل، منوج پاہوا بھی اہم رول میں تھے۔
جانھوی کپور بالی ووڈ کی نوجوان اداکاراوں میں شمار کی جاتی ہیں۔ جانھوی کپور کو بڑی تعداد میں لوگ سوشل میڈیا پر فالو کرتے ہیں۔ جانھوی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی نجی زندگی کو لے کر کئی انکشاف کیے ہیں۔ اس انٹرویو میں جانھوی نے اپنی لائف سے جڑی ڈھیر ساری باتیں کہی ہیں۔ انٹرویو میں جانھوی اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے بھی نظر آئیں کہ کیا وہ صرف پیسوں کے لیے کام کرتی ہیں۔ جس پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ صرف پیسوں کے لیے کام نہیں کرتی ہیں۔
جانھوی نے پبلک میں کیا ہے رومانس! جانھوی کپور سے حالیہ انٹرویو میں پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے کبھی عوامی مقام پر رومانس کیا ہے۔ اس پر شرماتے ہوئے انہوں نے کہا’جی ہاں!۔ وہیں پیپرازی کو نظرانداز کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا، ’میں پیپس کو بہت بار نظرانداز کیا ہے۔ میں کئی مرتبہ تو اپنی گاڑی کی ڈکی میں بھی جاکر چھپی ہوں۔‘ ساتھ ہی جانھوی نے بتایا کہ فری گفٹس پانے کے لیے وہ اپنے فیم کا بھی استعمال کرتی ہیں۔ اتنا ہی نہیں، اداکارہ نے اس انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ سارہ علی خان کو لیہہ لداخ کا ایڈونچر ٹرپ یا پھر کیدارناتھ کا ٹرپ دینا چاہیں گی۔ تو وہیں ان کی خواہش پرینکا چوپڑا کو گھر کا بنا کھانا دینے کی ہے۔
آخری مرتبہ نظر آئی تھیں ’ملی‘ میں بات کریں ورک فرنٹ کی تو حال ہی میں جانھوی کپور فلم ملی میں نظر آئی تھیں۔ اس فلم میں ان کی شاندار ایکٹنگ کو لوگوں نے خوب پسند کیا تھا۔ فلم میں ان کے علاوہ سنی کوشل، منوج پاہوا بھی اہم رول میں تھے۔ جانھوی آنے والے دنوں میں فلم مسٹر اور مسز ماہی میں دکھائی دیں گی۔ اس میں ان کے ساتھ راج کمار راو اسکرین شیئر کریں گے۔ اس کے علاوہ ورون دھون کے ساتھ فلم بوال میں بھی جانھوی نظر آنے والی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔