ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور سوشل میڈیا پر خوب ایکٹو رہتی ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں ان کا ایک ویڈیو ایسا سامنے آیا ہے جسے دیکھ کر آپ بھی کچھ نہ کچھ رد عمل ضرور کریں گے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہوگیا۔ اس ویڈیو میں موجود تمام لوگ مختلف قسم کی سرگرمیاں کر رہے ہیں اور کافی مستی کرتے نظر آرہے ہیں۔ جھانوی سمیت ہر کسی کے تاثرات کو دیکھ کر نہ صرف اداکارہ کے چاہنے والے بلکہ سلیبریٹی بھی اپنے آپ کو ہنسنے سے نہیں روک پائے۔
جھانوی کے اس ویڈیو پر ان کے بھائی ارجن کپور نے بھی مزیدار ردعمل دیا ہے۔ ارجن کپور کا کمینٹ کافی وائرل ہو رہا ہے۔ اداکارہ جھانوی کے اس ویڈیو پر کمینٹ کرتے ہوئے ارجن لکھتے ہیں۔ اس ویڈیو کا من موجی رویہ مجھے کھا رہا ہے۔ جھانوی نے اپنے انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں گلابی رنگ کی ڈریس پنے جھانوی بیحد خوبصورت لگ رہی ہیں۔
اس میں جھانوی کے علاوہ ان کے سبھی دوست کافی اسٹائلش لک میں نظر آرہے ہیں اور عجیب و غریب حرکتیں کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں اداکاارہ اپنی گینگ کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ جھانوی نے کیپشن میں لکھا، اکسا گینگ ہیں سلامت۔ پیش کرتے ہیں ہمارا فائنل ویڈیو،، میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ یہ ایک قیامت ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر انڈسٹری کے دوست جم کر رد عمل دے رہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔