உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پہلی بار پاپا کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی Janhvi Kapoor، بونی کپور کرتے نظر آئیں گے ایکٹنگ

    اپنے پاپا بونی کپور کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی جھانوی کپور۔

    اپنے پاپا بونی کپور کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی جھانوی کپور۔

    جھانوی کپور حال ہی میں ورون دھون کے ساتھ پیرس میں ’بوال‘ کی شوٹنگ کرتی دکھائی دی تھیں۔ نتیش تیواری کی جانب سے یہ فلم بنائی جارہی ہے۔ وہیں دوسری طرف بونی کپور کی بات کریں تو وہ لو رنجن کی اگلی فلم سے بطور ایکٹر ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

    • Share this:
      Janhvi Kapoor and Boney Kapoor Work Together:بالی ووڈ کی ینگ ایکٹریس جھانوی کپور (Janhvi Kapoor) ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’گڈ لک جیری‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ آگے بھی کئی دلچسپ پروجیکٹس ان کے پاس ہیں۔ پہلی بار وہ اپنے والد بونی کپور (Boney Kapoor) کی فلم 'ملی' (Mili) میں نظر آئیں گی۔ جھانوی نے شوٹنگ بھی مکمل کر لی ہے۔ لیکن مزید دلچسپ خبر یہ ہے کہ وہ جلد ہی اپنے والد بونی کے ساتھ کسی پروجیکٹ میں اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔

      ایک ایڈ میں بطور ایکٹرس ساتھ نظر آئیں گے باپ-بیٹی
      ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق جھانوی اپنی پروڈکشن فلم میں کام کرنے کے بعد اپنے والد بونی کپور کے ساتھ ایک پروجیکٹ میں اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔ دونوں باپ بیٹی ایک اشتہار میں بطور اداکار اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ دونوں بہت جلد اس اشتہار کی شوٹنگ شروع کرنے والے ہیں۔ پنک ولا کے مطابق، جھانوی اور ان کے والد بونی ممبئی میں شوٹنگ کریں گے اور دونوں اس اشتراک سے بہت پرجوش ہیں۔

      جھانوی کے پاس ہیں کئی فلمیں، بونی بھی کریں گے ایکٹنگ
      جھانوی جلد اپنے والد کی فلم ’ملی‘ میں کام کرتی نظر آنے والی ہیں۔ اس فلم میں سنی کوشل بھی لیڈ رول میں ہوں گے۔ اس کے علاوہ جھانوی ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ میں راج کمار راو کے ساتھ دکھائی دیں گی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Dhaakad On OTT:باکس آفس پربری طرح پٹی کنگناکی فلم’دھاکڑ‘اب اوٹی ٹی پلیٹ فارم پرہوگی ریلیز

      یہ بھی پڑھیں:
      Mahira Khan On Ageism:لوگ اب بھی عمردراز ایکٹرس کو لیڈ رول میں دیکھنا چاہتے ہیں: ماہرہ خان

      جھانوی کپور حال ہی میں ورون دھون کے ساتھ پیرس میں ’بوال‘ کی شوٹنگ کرتی دکھائی دی تھیں۔ نتیش تیواری کی جانب سے یہ فلم بنائی جارہی ہے۔ وہیں دوسری طرف بونی کپور کی بات کریں تو وہ لو رنجن کی اگلی فلم سے بطور ایکٹر ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔ اس میں رنبیر کپور اور شردھاکپور لیڈ رول میں ہیں۔ اس فلم کی حال ہی میں اسپین میں شوٹنگ چل رہی تھی۔ سیٹ سے کئی ویڈیوز وائرل بھی ہوئے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: