اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں جانھوی کپور، کہا، اچھی پیئرنگ ہوگی

    اس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں جانھوی کپور، کہا، اچھی پیئرنگ ہوگی. تصویر کریڈٹ: Instagram @janhvikapoor)

    اس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں جانھوی کپور، کہا، اچھی پیئرنگ ہوگی. تصویر کریڈٹ: Instagram @janhvikapoor)

    سال 2018 میں فلم دھڑک سے ڈیبیو کرنے والی جانھوی کپور نے رنویر سنگھ کے ساتھ بات چیت کا پرانہ قصہ شیئر کیا۔ جانھوی نے بتایا کہ ایک بار ڈانس ریہرسل کے دوران انہیں چوٹ لگ گئی تھی۔ تب رنویر نے انہیں صلاح دی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      اداکارہ جانھوی کپور کی فلم ’ملی‘ سینما گھروں میں ریلیز ہوچکی ہے۔ فلم میں جانھوی کی اداکاری کی خوب تعریف ہورہی ہے۔ وہیں حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ کس کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہے۔ ریپڈ فائر راونڈ میں جب ان سے پوچھا گیا کہ ایک ایسا نام بتاو جن کے ساتھ آپ نے ابھی تک کام نہیں کیا ہے، اور آپ کو لگتا ہے کہ اس اسٹار کے ساتھ آپ کی آن اسکرین جوڑی اچھی لگے گی۔ تو انہوں نے بنا سوچے رنویر سنگھ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ’میں اور رنویر سنگھ اچھا پیئر بنائیں گے۔‘

      رنویر سنگھ سے صلاح لیتی ہیں جانھوی کپور!
      سال 2018 میں فلم دھڑک سے ڈیبیو کرنے والی جانھوی کپور نے رنویر سنگھ کے ساتھ بات چیت کا پرانہ قصہ شیئر کیا۔ جانھوی نے بتایا کہ ایک بار ڈانس ریہرسل کے دوران انہیں چوٹ لگ گئی تھی۔ تب رنویر نے انہیں صلاح دی تھی۔ جانھوی نے بتایا کہ جب انہیں چوٹ لگی تو رنویر کو برا لگا تھا۔ جانھوی نے کہا، مجھے ڈانس کرتے وقت کچھ خراشیں آئی تھی اور رنویر کو اسے لے کر برا لگ رہا تھا۔ میں سوچ رہی تھی کہ ٹھیک ہے، ہر بار مجھے شوٹ کے دوران چوٹ لگتی ہے اس کا مطلب میں اچھا کررہی ہوں۔ اس کے جواب میں رنویر سنگھ نے کہا، تمہارا کیا مطلب ہے؟ اور مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ میں کچھ کام کیا ہے جب کہ وہ ایسے تھے جیسے کچھ گڑبڑ ہے۔ لیکن مجھے ایسا نہیں لگتا، مجھے بس اپنی وائرنگ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘

      یہ بھی پڑھیں:
      بگ باس کے گھر میں پہلی مرتبہ ’حجاب‘ پہنے نظر آئی گوری ناگوری، دیکھ کر لوگ ہوئے حیران

      یہ بھی پڑھیں:
      ایک دوسرے کی بانہوں میں رومانٹک ہوئے یش داس گپتا اور نصرت جہاں، سوشل میڈیا پر چھایا ویڈیو

      نیوڈ فوٹوشوٹ کرانے پر جانھوی نے کیا تھا رنویر کو سپورٹ
      جانھوی اور رنویر کا اچھا بانڈ ہے۔ جانھوی کپور نے نیوڈ فوٹوشوٹ کرانے پر رنویر سنگھ کو سپورٹ بھی کیا تھا اور اسے اداکار کی آرٹیسٹک فریڈم بتایا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: