ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

جھانوی کپور نے بہن کی سالگرہ پارٹی پر پہنی ایسی ڈریس، لوگ کر رہے ہیں جم کر ٹرول

اس ڈریس میں جھانوی یوں تو کافی خوبصورت لگ رہی تھیں لیکن کئی لوگوں نے انہیں اس بات کے لئے ٹرول کیا کہ بہن کی سالگرہ میں پہننے کے لئے یہ ڈریس ٹھیک نہیں ہے۔

  • Share this:
جھانوی کپور نے بہن کی سالگرہ پارٹی پر پہنی ایسی ڈریس، لوگ کر رہے ہیں جم کر ٹرول
جھانوی کپور

سری دیوی کے انتقال کے بعد بونی کپور کی دونوں بیویوں کے بچے یعنی ارجن کپور، انشلا کپور، جھانوی کپور اور خوشی کپور اکثر ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ لیکن حال ہی میں اپنی سوتیلی بہن انشلا کپور کی سالگرہ پر جھانوی ایک ایسی ڈریس میں نظر آئیں کہ لوگوں نے انہیں جم کر ٹرول کرنا شروع کر دیا ہے۔ دراصل، انشلا کے جنم دن پر جھانوی نے فلورل پرنٹ کا منی ڈریس پہنا لیکن یہ ڈریس ٹرانسپیرنٹ تھی۔ جھانوی اس پارٹی میں اپنے پاپا بونی کپور، بہن خوشی اور ایک سہیلی کے ساتھ پہنچی تھیں۔




 





View this post on Instagram




 

Late night pap with #janhvikapoor #khushikapoor #boneykapoor and this pretty friend #viralbhayani @viralbhayani


A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on





دراصل، جھانوی یہاں لیونڈر رنگ کی فلورل ڈریس میں پہنچی تھیں جو ٹرانسپیرنٹ تھی۔ اس ڈریس میں جھانوی یوں تو کافی خوبصورت لگ رہی تھیں لیکن کئی لوگوں نے انہیں اس بات کے لئے ٹرول کیا کہ بہن کی سالگرہ میں پہننے کے لئے یہ ڈریس ٹھیک نہیں ہے۔




ایک صارف نے لکھا ’’ کم سے کم جب کنبے کے لوگ اکھٹے ہوں تب تو آپ کچھ ڈھنگ کے کپڑے پہن سکتی ہیں ۔ یہ بہت بکواس نظر آ رہی ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ وہ کسی بیچ پارٹی میں جا رہی ہے۔ کون اپنے کنبے کی کسی تقریب میں ایسے کپڑے پہنتا ہے‘‘۔ وہیں، ایک دیگر صارف نے لکھا ’ جھانوی کے کپڑوں کو کیا ہو گیا ہے۔ کیا اس کے پاس ڈھنگ کے کپڑے نہیں ہیں‘۔

First published: Dec 30, 2019 01:20 PM IST