اس فلم میں IFS آفیسر کے رول میں دکھائی دیں گی جھانوی کپور، مئی کے آخر میں شروع ہوگی شوٹنگ
اس فلم میں IFS آفیسر کے رول میں دکھائی دیں گی جھانوی کپور، مئی کے آخر میں شروع ہوگی شوٹنگ
۔ (Photo: @janhvikapoor/Instagram)
جھانوی کپور اس حب الوطنی پر مبنی فلم میں ایک محب وطن آئی ایف ایس افسر کے کردار میں نظر آئیں گی۔ اداکارہ کے مداحوں نے ’الجھ‘ کا بے صبری سے انتظار شروع کر دیا ہے۔
جھانوی کپور اس مرتبہ پھر سے سرخیوں میں چھا گئی ہیں، دراصل جھانوی کپور نے حال ہی میں ایک نئی حب الوطنی پر مبنی فلم کو سائن کیا ہے۔ اس فلم میں اداکارہ ’دیش بھکت‘ کے رول میں نظر آنے والی ہیں۔ اس فلم کو سائن کرنے کے بعد جھانوی کپور کافی زیادہ پرجوش نظر آرہی ہیں۔
اس فلم کو کیا سائن جھانوی کپور نے جنگلی پکچرز کے بینر تلے بننے والی فلم 'الجھ' سائن کر لی ہے۔ جھانوی کپور کی اس فلم کو معروف فلم ڈائریکٹر سدھانشو سریا ڈائریکٹ کریں گے۔ سدھانشو سریا نیشنل ایوارڈ یافتہ بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس فلم کا اسکرپٹ ساریہ اور پرویز شیخ نے لکھا ہے جبکہ ڈائیلاگ عتیقہ چوہان کے ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ مئی کے آخر تک شروع ہونے کی امید ہے۔
جھانوی کپور ہوئی کافی پرجوش
جھانوی کپور اس فلم کو سائن کرنے کے بعد کافی پرجوش نظر آرہی ہیں۔ فلم ک اعلان ہونے کے بعد اداکارہ نے کہا، ’فلم کی اسکرپٹ کے ستھ مجھ سے کانٹیکٹ کیا گیا۔ فلم کی اسکرپٹ نے کافی راغب کیا۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میں ایک ایسی فلم کی تلاش میں تھی جو مجھے میرے کنفرٹ زون سے باہر آنے میں مدد کرے۔’
جھانوی کپور اس حب الوطنی پر مبنی فلم میں ایک محب وطن آئی ایف ایس افسر کے کردار میں نظر آئیں گی۔ اداکارہ کے مداحوں نے ’الجھ‘ کا بے صبری سے انتظار شروع کر دیا ہے۔
ان کے علاوہ گلشن دیویا، روشن میتھیو، راجیش تیلانگ، میانگ چانگ، سچن کھیڈیکر، راجندر گپتا اور جتیندر جوشی جیسے ستارے جھانوی کپور کی فلم الجھ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔