جھانوی کپور کی ڈریس نے ایوارڈس نائٹ کے دوران دو مرتبہ دیا دھوکہ، کرنا پڑا یہ کام ورنہ۔۔۔
جھانوی کپور کی ڈریس نے ایوارڈس نائٹ کے دوران دو مرتبہ دیا دھوکہ، کرنا پڑا یہ کام ورنہ۔۔۔
جھانوی کپور فلم این ٹی آر 30 سے تیلگو فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ اداکارہ نے خود یہ معلومات انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو دی۔
بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کے فیشن اسٹائل کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔ وہ اپنے بولڈ لُک سے فینس کے ہوش اڑادیتی ہیں۔ حال ہی میں جھانوی کپور ممبئی میں 68ویں فلم فیئر ایوارڈس تقریب میں شامل ہوئیں، جس میں انہوں نےو ائیلیٹ گاون پہن کر گلیمر کا خوب تڑکا لگایا۔ اب جھانوی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ایوارڈ نائٹ کے دوران ان کے گاون کی زپ دو مرتبہ خراب ہوئی تھی۔ ایسے میں انہیں آناً فاناً میں زپ کو ٹھیک کرانا پڑا۔
پرفارمنس سےپہلے ڈریس کی زپ ہوئی خراب جھانوی کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کئی تصاویر پوسٹ کی ہیں، جو فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب کے دوران کی گئی تھیں۔ ان میں سے ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھانوی کپور فلم فیئر کے اسٹیج پر پرفارم کرنے سے پہلے سیڑھیوں پر بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔ اسی دوران ایک اور تصویر میں جھانوی کپور گاڑی کے اندر ہیں اور ٹیلر پیچھے بیٹھی اداکارہ کا گاؤن ٹھیک کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔
جھانوی کپور نے انسٹا پوسٹ پر کیا انکشاف
اپنی ان فوٹوز کو پوسٹ کرتے ہوئے جھانوی کپور نے پورا معاملہ بتایا کہ آخر ایوارڈس نائٹ کے دوران اکے ساتھ کیا ہوا تھا۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا، جب ریڈ کارپیٹ سے 5 منٹ پہلے اور اسٹیج پرفارمنس سے 12 منٹ پہلے آپ کے گاون کی زپ خراب ہوجائے۔ اداکارہ کے اس پوسٹ پر فینس جم کر ردعمل ظاہر کررہے ہیں۔
بتادیں کہ جھانوی کپور فلم این ٹی آر 30 سے تیلگو فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ اداکارہ نے خود یہ معلومات انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو دی۔ اس کے علاوہ جھانوی کپور کے پاس 'بوال' اور 'مسٹر اینڈ مسز ماہی' جیسی فلمیں ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔