ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ٹک ٹاک پر پابندی کی مشہور ٹک ٹاکر جنت زبیر نے کی حمایت ، کہی یہ بات

جنت زیبر نے کہا کہ میں حکومت کے اس فیصلہ کی پوری طرح سے حمایت کرتی ہوں ۔ میری فیملی بھی حکومت کے اس قدم کی حمایت کرتی ہیں ۔ ہندوستان کے ہر شہری کو اس کی حمایت کرنی چاہئے ۔

  • Share this:
ٹک ٹاک پر پابندی کی مشہور ٹک ٹاکر جنت زبیر نے کی حمایت ، کہی یہ بات
ٹک ٹاک پر پابندی کی مشہور ٹک ٹاکر جنت زبیر نے کی حمایت ، کہی یہ بات

چین اور ہندوستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر سیکورٹی کے مد نظر مرکزی حکومت نے ملک میں ٹک ٹاک سمیت 59 چینی ایپس پر پابندی عائد کردی ہے ۔ حکومت کے اس فیصلہ کا سبھی لوگوں نے خیر مقدم کیا ہے ۔ انہی میں سے ایک مشہور ٹک ٹاکر جنت زبیر بھی ہیں ، جنہوں نے بھی حکومت کے چینی ایپس پر پابندی عائد کرنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے ۔


جنت زیبر نے کہا کہ میں حکومت کے اس فیصلہ کی پوری طرح سے حمایت کرتی ہوں ۔ میری فیملی بھی حکومت کے اس قدم کی حمایت کرتی ہیں ۔ ہندوستان کے ہر شہری کو اس کی حمایت کرنی چاہئے ۔ کیونکہ ہمارے ملک اور ہمارے جوانوں سے زیادہ کوئی بھی چیز اہم نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی جو بھی حکومت کی جانب سے گائیڈ لائنس آئیں گی ، اس کی بھی اسی طرح سے حمایت کی جائے گی ۔


نیوز 18 اردو کے ممبئی کے نمائندے محی الدی لطیف کی درخواست پر جنت زبیر نے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کرکے روانہ کیا ۔ آپ بھی دیکھیں یہ ویڈیو



وہیں اگر پروفیشنل فرنٹ کی بات کریں تو جنت زبیر نے 2010 میں ٹی وی شو دل مل گئے  سے ڈیبیو کیا تھا ، لیکن انہیں شہرت اور شناخت 2011 میں آئے ٹی وی شو پھلوا میں لیڈ کردار ادا کرنے سے ملی ۔ علاوہ ازیں جنت زبیر ایک تھی نائیکا ، بھارت کا ویر پتر مہارانا پرتاپ ، ساودھان انڈیا جیسے کئی دیگر سیریلس میں بھی نظر آچکی ہیں ۔

جنت زیبر اداکارہ رانی مکھرجی کے ساتھ بالی ووڈ فلم ہچکی میں بھی نظر آچکی ہیں ۔ خیال رہے کہ وہ ٹک ٹاک اور ٹی وی سیریلس کے علاوہ کمپلیٹ اسٹائلنگ ود جنت زبیر کے نام سے یوٹیوب پر اپنا میک اپ اور بیوٹی چینل بھی چلاتی ہیں ۔
First published: Jun 30, 2020 07:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading