உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سدھارتھ شکلا کے انتقال سے صدمے میں آئیں جسلین متھارو اسپتال میں داخل، شہناز کے بارے میں کہی ایسی بات

    سدھارتھ شکلا کے انتقال سے صدمے میں آئیں جسلین متھارو اسپتال میں داخل

    سدھارتھ شکلا کے انتقال سے صدمے میں آئیں جسلین متھارو اسپتال میں داخل

    بگ باس کی ایکس کنٹسٹنٹ جسلین متھارو (Jasleen Matharu) ان شخصیات میں سے ایک تھیں، جنہوں نے آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا (late actor Sidharth Shukla) کے گھرپر غم کا اظہارکیا۔ گھرلوٹنے کےبعد اداکارہ نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا، جس میں آنجہانی اداکار کے گھر پر دل دہلادینے والے ماحول کا ذکرکیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی: بگ باس کی ایکس کنٹسٹنٹ جسلین متھارو (Jasleen Matharu) ان شخصیات میں سے ایک تھیں، جنہوں نے آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا (late actor Sidharth Shukla) کے گھر پر غم کا اظہارکیا۔ گھر لوٹنے کے بعد اداکارہ نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا، جس میں آنجہانی اداکار کے گھر پر دل دہلادینے والے ماحول کا ذکرکیا تھا۔ اداکارہ کا یہ اپڈیٹ سوشل میڈپا پر ٹرول ہوگیا۔ جسلین متھارو کا یہ ویڈیو دیکھ کرکئی صارف نے ان کا مذاق بنایا۔ اس دوران ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ تم بھی مرجاو۔ اس ٹرولس اور سدھارتھ شکلا کے گھرکا ماحول دیکھنے کے بعد اداکارہ کو تیزبخار ہوگیا اور بعد میں انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

      جسلین متھارو (Jasleen Matharu) نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرکے اپنی حالت کے بارے میں مداحوں کو بتایا ہے۔ جسلین نے اس ویڈیو کو خود شوٹ کیا ہے۔ ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ وہ اسپتال میں داخل ہیں۔ اسے پوسٹ کرکے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ وہ جلد ہی ٹھیک ہو جائیں گی، اس درمیان انہوں نے اپنے مداحوں سے ان کا خیال رکھنے کی گزارش کی ہے۔ جسلین متھارو نے لکھا، ’جلد ہی ٹھیک ہوجاوں گی، اپنا اپنا خیال رکھیں‘۔ ویڈیو میں جسلین بتا رہی ہیں کہ انہیں 103 ڈگری بخار تھا، جس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے ان کے جلد ٹھیک ہونے کے لئے دعا کرنے کو کہا-

       




      اسپتال میں بنائے گئے ویڈیو میں جسلین متھارو (Jasleen Matharu) نے کہا، ’جب سے میں نے سدھارتھ شکلا کی خبر سنی ہے، میں ان کے گھر گئی، آنٹی سے ملی، شہناز سے ملی، ان کو دیکھا ان کے گھر کا ماحول دیکھا، پھر میں اپنے گھر آئی، میں نے ویڈیو پوسٹ کیا اور مجھے ایسے کمنٹ ملے کہ تم بھی مرجاو۔ تب سے نہ جانے کیا ہوگیا، میں پہلی بار اتنی متاثر ہوئی کہ مجھے اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ مجھے ابھی بھی 103-104 ڈگری بخار ہے۔ مجھے لگا زندگی کتنی غیر متوقع ہے۔ پلیز اپنا خیال رکھیں، اور میرے لئے بھی دعا کریں‘۔

       




      جسلین متھارو نے اپنے انسٹا گرام ویڈیو میں سدھارتھ شکلا کے گھر کے ماحول کے بارے میں بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’شہناز کے چہرے پر ایک خالی پن تھا۔ مجھے نہیں لگتا کہ وہ اس بات سے واقف تھی کہ آس پاس کیا ہو رہا ہے۔ وہ کھوئی ہوئی لگ رہی تھیں۔ جیسے ہی میں ان کے پاس گئی، مجھے یاد ہے کہ اس نے مجھے اپنے پاس بیٹھنے کے لئے کہا تھا۔ شہناز گل پوری طرح سے تھکی ہوئی لگ رہی تھیں اور جذباتی طور پر کمزور دکھائی دے رہی تھیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: