உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Javed Akhtar B'day: جب شادی شدہ جاوید اختر کا شبانہ اعظم پر آگیا تھا دل

    جاوید اختر اور شبانہ اعظمی۔ (فائل فوٹو)

    جاوید اختر اور شبانہ اعظمی۔ (فائل فوٹو)

    جاوید اختر اپنے بے باک بیانوں کے لئے بھی جانے جانتے ہیں۔ کئی مرتبہ اسی وجہ سے وہ تنازع میں بھی پڑجاتے ہیں۔ کئی مرتبہ اُن کی اور اداکارہ کنگنا رناوت کی زوردار ٹکر بھی اس معاملے میں ہوچکی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: جاوید اختر (Javed Akhtar) بالی ووڈ کے سب سے عظیم نغمہ نگار ہیں، جو کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ جاوید اختر کی فین فالووئنگ ہر نسل کے شائقین کے درمیان ہے۔ جاوید اختر الفاظ کے جادوگر ہیں۔ اُن کے ہر الفاظ لوگوں کے دل و دماغ پر چھا جاتے ہیں۔ ’تم کو دیکھا تو یہ خیال آیا‘، ہو یا پھر ’پیار مجھ سے جو کیا تم نے تو کیا پاوگی‘ تک کئی گانے ہیں، جو لوگوں کو کافی پسند آئے ہیں۔ آج جاوید اختر اپنا 77واں جنم دن (Javed Akhtar Birthday Special) منا رہے ہیں۔

      شادی شدہ جاوید اختر کا شبانہ پر آیا تھا دل
      جاوید اختر کی پہلی شادی اُن سے دس سال چھوٹی ہنی سے ہوئی تھی۔ اُن کے دو بچے زویا (Zoya Akhtar) اور فرحان اختر(Farhan Akhtar) ہیں۔ وہیں، انہوں نے دوسری شادی شبانہ اعظمی سے کی تھی۔ 1970 کی دہائی میں جاوید اختر موسیقی کی تعلیم لینے کیفی اعظمی کے یہاں جاتے تھے۔ اسی دوران اُن کی ملاقات شبانہ اعظمی سے ہوئی۔ دونوں کی نزدیکیاں بھی بڑھنے لگی۔ اس کی اطلاع جب اُن کی پہلی بیوی ہنی کو ہوئی تو دھیرے دھیرے جاوید اختر اور اُن کے رشتے خراب ہوگئے۔

      کیفی اعظمی نہیں تھے شادی کے لئے تیار
      جاوید اختر نے آخرکار طلاق لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے یہ بات بچوں کو نہیں بتائی لیکن دونوں نے طویل عرصے تک طلاق بھی نہیں لیا تھا، جس وجہ سے انہیں دوسری شادی کرنے میں پریشانی ہورہی تھی۔ آخرکار 1984 میں دونوں نے طلاق لے لیا۔ حالانکہ، شبانہ اعظمی کے والد کیفی اعظمی اس شادی کے لئے تیار نہیں تھے۔ کیفی اعظمی کو لگتا تھا کہ ان کی بیٹی کی وجہ سے جاوید اور ہنی کا رشتہ ٹوٹ گیا ہے۔ وہ یہ بھی نہیں چاہتے تھے کہ اُن کی بیٹی شادی شدہ شخص سے شادی کرے۔ حالانکہ، بعد میں انہوں نے اس کی اجازت دےد ی تھی۔

      جب کنگنا سے ہوئی تھی تکرار
      جاوید اختر اپنے بے باک بیانوں کے لئے بھی جانے جانتے ہیں۔ کئی مرتبہ اسی وجہ سے وہ تنازع میں بھی پڑجاتے ہیں۔ کئی مرتبہ اُن کی اور اداکارہ کنگنا رناوت کی زوردار ٹکر بھی اس معاملے میں ہوچکی ہے۔

      جب ریتیک-کنگنا کی صلح چاہتے تھے جاوید
      سال 2016 میں کنگنا اور ریتیک روشن کے افیئر اور بعد میں ہوئے تنازع کی خبریں کافی موضوع بحث رہی تھیں۔ اس پر اپنا بیان دیتے ہوئے جاوید اختر نے کہا تھا کہ انہوں نے کنگنا سے کہاتھاکہ وہ ریتیک سے اُن کی صلح کرانے میں مدد کرسکتے ہیں، لیکن کنگنا نے یہ کہہ دیا کہ وہ اپنے طریقے سے معاملے کو حل کرلیں گی۔ اسے لے کر بھی کنگنا نے کافی کچھ کہہ دیا تھا جس سے تنازع بڑھ گیا تھا۔ انہوں نے جاوید اختر پر سوال اٹھائے تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: