உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جاوید اختر کی ناتن ہیں بی بی او ٹی ٹی کی ایکس کنٹسٹنٹ عرفی جاوید؟ شبانہ اعظمی نے بتائی سچائی

    جاوید اختر کی ناتن ہیں بی بی او ٹی ٹی کی ایکس کنٹسٹنٹ عرفی جاوید؟ شبانہ اعظمی نے بتائی سچائی

    جاوید اختر کی ناتن ہیں بی بی او ٹی ٹی کی ایکس کنٹسٹنٹ عرفی جاوید؟ شبانہ اعظمی نے بتائی سچائی

    ٹوئٹر پرکچھ لوگوں نے لکھا ہے کہ عرفی جاوید (Urfi Javed) نغمہ نگار جاوید اختر (Javed Akhtar) کی ناتن ہیں۔ ایسی باتیں بڑھتے بڑھتے جاوید اختر کی بیوی شبانہ اعظمی تک پہنچ گئیں۔ شبانہ اعظمی نے ٹوئٹ کرکے واضح کردیا ہے کہ عرفی جاوید کا جاوید اخترسے دور دورتک کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی: بگ باس او ٹی ٹی (Bigg Boss OTT) سے ایلیمینیٹ ہوچکیں عرفی جاوید (Urfi Javed) گزشتہ کچھ دنوں سے سرخیوں میں ہیں۔ وہ ایئر پورٹ اپنے لکس کو لے کر سرخیوں میں آگئیں۔ ان کے نام میں جاوید آنے کے سبب لوگ انہیں بالی ووڈ کے مشہور نغمہ نگار جاوید اختر سے جوڑ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ، عرفی کو جاوید اختر (Javed Akhtar) کا رشتہ دار تک بتا چکے ہیں۔ ٹوئٹر پرکچھ لوگوں نے لکھا ہے کہ عرفی جاوید، نغمہ نگار جاوید اختر کی ناتن ہیں۔ ایسی باتیں بڑھتے بڑھتے جاوید اختر کی بیوی شبانہ اعظمی تک پہنچ گئیں۔ شبانہ اعظمی نے ان سبھی قیاس آرائیوں کو بے بنیاد بتا دیا ہے۔

      بگ باس او ٹی ٹی (Bigg Boss OTT) سے ایلیمینیٹ ہوچکیں عرفی جاوید (Urfi Javed) گزشتہ کچھ دنوں سے سرخیوں میں ہیں۔
      بگ باس او ٹی ٹی (Bigg Boss OTT) سے ایلیمینیٹ ہوچکیں عرفی جاوید (Urfi Javed) گزشتہ کچھ دنوں سے سرخیوں میں ہیں۔


      شبانہ اعظمی نے ٹوئٹ کرکے واضح کردیا ہے کہ عرفی کا جاوید اختر سے دور دور تک کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ شبانہ اعظمی نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ، ’عرفی جاوید کا ہم لوگوں سے کوئی تعلق نہیں ہے‘۔ عرفی جاوید نے بھی ان قیاس آرائیوں پر اپنی وضاحت دی تھی۔ انہوں نے Quint کو دیئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’یہ بہت فنی ہے کہ لوگ مجھے جاوید اختر کی فیملی کا بتا رہے ہیں، لوگ صرف اس بنیاد پر ایسا کر رہے ہیں کیونکہ میرے نام میں جاوید ہے’۔ عرفی جاوید کئی ٹی وی شوز میں اداکاری کرچکی ہیں۔ وہ ’میری درگا‘، ’بے پناہ‘، ’پنچبیٹ 2‘ ’بڑے بھیا کی دلہنیا‘ میں کام کرچکی ہیں۔ وہ ان دنوں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔

      شبانہ اعظمی نے ٹوئٹ کرکے واضح کردیا ہے کہ عرفی کا جاوید اختر سے دور دور تک کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
      شبانہ اعظمی نے ٹوئٹ کرکے واضح کردیا ہے کہ عرفی کا جاوید اختر سے دور دور تک کوئی لینا دینا نہیں ہے۔


      عرفی جاوید کا بگ باس او ٹی ٹی کا سفر بہت چھوٹا رہا۔ وہ پہلے ہفتے میں ہی شو سے ایلیمینیٹ کر دی گئیں۔ شو میں وہ کچھ خاص پرفارم نہیں کرپائیں۔ وہ اپنی اسٹننگ تصاویر کو لے کر سوشل میڈیا پر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ وہ اپنے لُکس کو لے کر بہت خیال رکھتی ہیں۔ وہ اپنے کپڑوں کو ڈیزائن کروانا پسند کرتی ہیں۔ وہ اپنے لُکس کو لے کر استعمال کرتی رہتی ہیں۔

      کچھ دنوں پہلے وہ ایئر پورٹ پر برا فلانٹ کرنے کو لے کر سرخیوں میں آگئی تھیں۔ اس کے لئے وہ سوشل میڈیا پر ٹرول بھی ہوئی تھیں۔ ٹرول کرنے والوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے پبلسٹی کے لئے برا فلانٹ کی تھی۔ اس کے جواب میں عرفی جاوید نے کہا تھا کہ ’پبلسٹی چاہئے ہوتی، تو میں بغیر کپڑوں کے ایئر پورٹ جاتیں‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: