உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حجاب۔برقع پر بولے جاوید اختر، اس کی حمایت نہیں کرتا لیکن دھمکانے والے غنڈوں سے پوچھتا ہوں کیا یہ مردانگی ہے؟

    جاوید اختر کا ٹویٹ

    جاوید اختر کا ٹویٹ

    Javed Akhtar on Hijab row: ہر معاملے پر اپنی رائے دینے والے معروف گیت نگار جاوید اختر (Javed Akhtar) نے اس معاملے پر بھی اپنا شدید ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ اس کی حمایت میں نہیں ہیں، لیکن لڑکیوں کو دھمکیاں دینے اور ڈرانے والے کی مذمت کرتے ہیں۔

    • Share this:
      کرناٹک میں پیدا ہونے والا حجاب کا مسئلہ  (Hijab Row  ابھی حل نہیں ہوا تھا کہ اسی دوران تلنگانہ سے 'برقع تنازع  ' منظر عام پر آ گیا ہے۔ لوگ اس معاملے پر اپنی رائے دے رہے ہیں۔ ہر معاملے پر اپنی رائے دینے والے معروف گیت نگار جاوید اختر (Javed Akhtar)  نے اس معاملے پر بھی اپنا شدید ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ اس کی حمایت میں نہیں ہیں، لیکن لڑکیوں کو دھمکیاں دینے اور ڈرانے والے کی مذمت کرتے ہیں۔

      جاوید اختر نے کیا شدید ردعمل کا اظہار ۔
      جاوید اختر سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتے ہیں اور ملک میں جاری مسائل پر اکثر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے درمیان اچانک حجاب اور برقع تنازعہ پر ٹویٹ کر کے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔


      قابل ذکر ہے کہ کرناٹک میں حجاب کیس (karnataka hijab controversy) کے حوالے سے سپریم کورٹ (Supreme Court) میں جمعرات کو سماعت ہوئی۔ اس دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ ابھی ہم اس معاملے میں کیوں کودیں۔ ہائی کورٹ کو پہلے فیصلہ کرنے دیں۔ اس معاملے میں وکیل کپل سبل نے سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے عرضی دی تھی۔ ان کی دلیل تھی کہ یہ معاملہ اب پورے ملک میں پھیل رہا ہے۔ امتحانات ہونے والے ہیں۔ ایسے میں اس معاملے کی سپریم کورٹ میں سماعت ہونی چاہیے۔ اس پر سپریم کورٹ نے کہا کہ اب ہائی کورٹ کو اس معاملے کی سماعت کرنے دیں۔ ہم دیکھیں گے کہ ہم آگے کیا کر سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں مزید سماعت کی تاریخ دینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: