ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کالا ہرن شکار کیس : سلمان خان نے اچھے کام بھی کئے ہیں ، راحت ملنی چاہئے : جیا بچن

فلم اداکار سلمان خان کو کالا ہرن شکار معاملہ میں پانچ برس کی سزا ملنے پر راجیہ سبھا رکن جیا بچن نے آج کہاکہ انہوں نے کئی اچھے کام کئے ہیں اس لئے انہیں راحت ملنی چاہئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 06, 2018 11:48 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کالا ہرن شکار کیس : سلمان خان نے اچھے کام بھی کئے ہیں ، راحت ملنی چاہئے : جیا بچن
جیا بچن ۔ فوٹو اے این آئی ۔

ممبئی: فلم اداکار سلمان خان کو کالا ہرن شکار معاملہ میں پانچ برس کی سزا ملنے پر راجیہ سبھا رکن جیا بچن نے آج کہاکہ انہوں نے کئی اچھے کام کئے ہیں اس لئے انہیں راحت ملنی چاہئے۔محترمہ بچن نے کہاکہ سلمان کو سزا ملنے سے مجھے برا لگ رہا ہے ، انہیں سزا سے راحت ملنی چاہئے۔دوسری طرف بشنوئی سبھا نے سلمان خان کو ہرن شکار معاملہ میں پانچ برس کی سزادےئے جانے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے ۔دوپہر میں فیصلہ کی خبر ٹی وی پر آنے کے بعد بشنوئی سماج کے لوگ بشنوئی مندر میں جمع ہوئے اور مٹھائی بانٹ کر اور پٹاخے چھوڑ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ سلمان خان ستمبر 1998میں فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ سیف علی خان، تبو اور سونالی بیندرے کے ساتھ راجستھان کے جودھپور میں کررہے تھے ۔ سلمان خان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے اداکار ساتھیوں کے ساتھ کانکنی گاوں میں دو کالے ہرنوں کا شکار کیا تھا اور اسی معاملہ میں عدالت نے سلمان کو قصوروار قرار دیتے ہوئے پانچ برس کی سزا اور دس ہزار روپے کے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔اس معاملے میں سیف علی خان، تبو، نیلم اور سونالی بیندر کو بری کردیا گیا ہے۔

First published: Apr 05, 2018 11:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading