اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ریکھا اور امیتابھ کو لے کر چل رہی باتوں سے پریشان جیا نے اُٹھایا تھا یہ بڑا قدم، بگ بی کی غیر موجودگی میں کیا تھا کچھ ایسا

    جیا کا فون اٹھاتے ہوئے ریکھا سوچ رہی تھی کہ جیا اچھا برا سنائے گی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ بلکہ جیا نے ریکھا کو ڈنر پر اپنے گھر بلایا۔ ایسے میں ریکھا سوچ میں پڑ گئی کہ اس کے ساتھ کچھ ایسا ہو رہا ہے جس کی اسے کبھی توقع نہیں تھی۔

    • Share this:
      ممبئی: ریکھا وہ بالی ووڈ اداکارہ ہیں جن کا جب بھی تذکرہ شروع ہوتا ہے تو لوگوں کے ذہنوں میں کوئی نہ کوئی کہانی گھوم جاتی ہے۔ اس طرح بالی ووڈ میں ریکھا کو لے کر کئی طرح کی کہانیاں دوہرائی جاتی ہیں۔ لیکن سب سے زیادہ زیر بحث کہانیوں میں سے ایک وہ رات ہے جب جیا بچن نے ریکھا کو اپنے گھر رات کے کھانے پر مدعو کیا۔ وہ بھی اس وقت جب امیتابھ بچن گھر تو کیا شہر میں بھی موجود نہیں تھے۔

      دراصل یہ واقعہ اس دور کا ہے جب امیتابھ بچن اور ریکھا کے افیئر کی خبریں ہر اخبار اور میگزین میں شائع ہوتی تھیں۔ دونوں نے کبھی بھی اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات نہیں کی لیکن ریکھا کی امیتابھ سے محبت سب کو معلوم ہے۔ ریکھا نے کبھی اسے چھپانے یا لفظوں سے ڈھانپنے کی کوشش بھی نہیں کی۔ امیتابھ اور ریکھا کے افیئر کی خبر سن کر جیا بچن ان دنوں کافی پریشان تھیں۔ وہ چاہتی تھی کہ کسی طرح ان کا ہنستا کھیلتا پریوار بچایا جائے۔ پھر ایک رات کچھ ایسا ہوا کہ ریکھا امیتابھ کی زندگی سے ہمیشہ کے لیے دور ہو گئیں۔ رپورٹس کے مطابق ایک دن جب امیتابھ کسی شوٹنگ کے سلسلے میں ممبئی سے باہر تھے۔ اس دن جیا نے ریکھا کو فون کیا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      اس واقعہ کے بعد ہمیشہ کے لئے بدل گیا تھا سلمان-ایشوریہ کا Relation، جانیے کیا ہوا تھا؟

      جیا کا فون اٹھاتے ہوئے ریکھا سوچ رہی تھی کہ جیا اچھا برا سنائے گی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ بلکہ جیا نے ریکھا کو ڈنر پر اپنے گھر بلایا۔ ایسے میں ریکھا سوچ میں پڑ گئی کہ اس کے ساتھ کچھ ایسا ہو رہا ہے جس کی اسے کبھی توقع نہیں تھی۔ رپورٹس کے مطابق جیا بچن نے ریکھا کو اپنا پورا گھر دکھایا۔ اس رات دونوں نے ایک ہی چھت کے نیچے بہت باتیں کیں لیکن امیتابھ کا ان میں ایک بار بھی ذکر نہیں ہوا۔ ریکھا جب گھر سے نکلنے لگیں تو جیا بچن نے ایسی بات کہہ دی جسے سن کر ریکھا دنگ رہ گئیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      میناکشی شیشادری نے اس وجہ سے کرئیر کی اونچائیوں پر رہتے ہوئے چھوڑی Industry

      جیا بچن نے واضح الفاظ میں ریکھا کو کہا 'چاہے کچھ بھی ہوجائے، میں امیت کو کبھی نہیں چھوڑوں گی'۔ اس ملاقات کی خبر ممبئی سے دور امیتابھ تک بھی پہنچ گئی، جس کے بعد امیتابھ بھی سمجھ گئے کہ جیا،ریکھا اور ان کے افیئر کی حقیقت جان چکی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اس واقعے کے بعد ہی ریکھا اور امیتابھ نے ایک دوسرے سے دوری بنا لی تھی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: