உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jaya Prada On Rajesh Khanna: جیا پردا نے جب راجیش کھنہ کا کھولا تھا یہ بڑا راز، ہر کوئی رہ گیا تھا حیران

    جیہ پردا نے راجیش کھنہ سے متعلق کھولا بڑا راز۔

    جیہ پردا نے راجیش کھنہ سے متعلق کھولا بڑا راز۔

    Jaya Prada On Rajesh Khanna: کپل شرما کے کامیڈی شو 'دی کپل شرما شو' میں سنیما کے مشہور اور ہندوستانی سیاست کے دو بڑے چہرے جیا پردا اور راج ببر نظر آئے۔ شو میں دونوں نے اپنے فلمی کیریئر کی یادوں کے بارے میں کافی باتیں کیں۔

    • Share this:
      Jaya Prada On Rajesh Khanna: فلمی ستاروں کی انوکھے قصے سننے کو ملتے رہتے ہیں۔ کبھی کوئی فنکار اپنے سادہ رویے سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا لیتا ہے تو کبھی کوئی اسٹار اپنے غیر مہذب رویے کی وجہ سے لوگوں میں زیر بحث رہتا ہے۔ ایسے ہی کچھ ستارے فلم کے سیٹ پر دیر سے آنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ سیٹ پر دیر سے آنے والوں میں ایک نام اپنے وقت کے سوپر اسٹار راجیش کھنہ کا بھی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ راجیش کھنہ اکثر شوٹنگ کے لیے دیر سے آتے تھے۔

      کپل شرما کے کامیڈی شو 'دی کپل شرما شو' میں سنیما کے مشہور اور ہندوستانی سیاست کے دو بڑے چہرے جیا پردا اور راج ببر نظر آئے۔ شو میں دونوں نے اپنے فلمی کیریئر کی یادوں کے بارے میں کافی باتیں کیں۔ دونوں ستاروں نے شو میں جم کر مستی کی اور خوب انجوائے بھی کیا۔ کپل شرما نے دونوں اسٹارز سے کافی باتیں کیں اور سوالات بھی کیے لیکن جب کپل شرما نے پوچھا کہ وہ کون سا اسٹار ہے جو سیٹ پر دیر سے آتا تھا تو جیا پردا نے بالی ووڈ کے سوپر اسٹار ،کاکا یعنی راجیش کھنہ کا نام لیا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Naaginاداکارہ ادا خان اصل زندگی میں پیار میں کھاچکی ہیں دھوکہ،کہا-اب سنگل ہوں اور شادی ۔۔۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Ankita Lokhande Husband Net Worth:کروڑوں کی جائیدادکے مالک ہیں انکیتا کے شوہر وکی جین

      جیا پردا نے یہ بھی بتایا کہ وہ لیٹ ہونے میں اتنے آگے تھے کہ اگر اگر انہیں صبح سات بجے آنا ہوتا تو وہ سات بجے نہ آکر رات آٹھ بجے آتے اور رات نو بجے پیک اپ بھی کردیتے تھے۔ شو میں جیا پردا نے اداکار دھرمیندر کے بارے میں یہ راز بھی کھولا کہ وہ بہت ہیلدی فلرٹ کرتے تھے اور سیٹ کا ماحول خوشگوار بنائے رکھتے تھے۔ فلم اداکارہ نے اپنے ذاتی راز بھی ناظرین کے درمیان شیئر کیے کہ انہوں نے اداکارہ سری دیوی سے بات نہیں کی اور ایک بار اداکار جتیندر نے دونوں میں صلح کرانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: