مشہور ہالی ووڈ اداکارہ جینفر اینسٹن اپنی زبردست ایکٹنگ اور بہترین لُکس کے لیے جانی جاتی ہیں۔ جینفر ان چنندہ اسٹارس میں شامل ہیں جنہوں نے ثابت کردیا ہے کہ عمر صرف ایک نمبر ہے اور ایک رئیل پرو کی طرح وہ کسی بھی طرح کے آوٹ فٹ پہن سکتی ہیں۔ فی الحال جینفر اینسٹن اپنی آنے والے پروجیکٹ مرڈر مسٹری 2 کے حالیہ ریلیز ہوئے ٹریلر سے انٹرنیٹ پر چھائی ہوئی ہیں۔
جینفر نے مرڈر مسٹری 2 میں پہنا منیش ملہوترا کا لہنگا مشہور اسٹار کرائم کامیڈی میں اپنے موسٹ پاپولر کیریکٹر ’آڈرے اسپٹس‘ کو پھر سے نبھا رہی ہیں۔ وہیں فلم کا ٹریلر پیر کو نیٹ فلیکس کے یوٹیوب چینل پر ریلیز ہوا۔ ٹریلر کے ریلیز ہوتے ہی جینفر کے انڈین فینس کا دھیان ان کے لُک پر گیا۔ دراصل، ٹریلر میں جینفر آئیوری لہنگے میں نظرآرہی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے ہک ان کا آوٹ فٹ میں جینفر بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے لُک کو میسی بن اور کندن چاندبالی کے ساتھ مکمل کیا ہے۔
جینفر کے لہنگا لُک کو پسند کررہے ہیں فینس وہیں ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر جینفر کے لُک کی کافی چرچا ہورہی ہے۔ کئی یوزرس کو جینفر کا دیسی لُک کافی پسند آرہا ہے۔ ایک یوزر نے لکھا، ’انڈین آوٹ فٹ میں یہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔‘ وہیں ایک اور یوزر نے لکھا، ’سو پریتی‘۔
مرڈر مسٹری 2 کا ٹریلر ہے کافی زبردست مرڈر مسٹری 2 کا آفیشل ٹریلر آڈرے اسپٹس اور نک اسپٹس کی لائف میں نئے ایپی سوڈ کو دکھاتا ہے، جو اب فل ٹائم جاسوس کے طور پر اپنے پروفیشن کو آگے بڑھارہے ہیں۔ حالانکہ چیزیں تب الگ موڑ لیتی ہیں جب کپل اپنے انڈین فرینڈ مہاراجہ کی شادی میں شامل ہونے کے لیے ایک آئی لینڈ پر جاتے ہیں، جس کا اس کے بگ ڈے پر کڈنیپ کرلیا جاتا ہے۔ نیٹ فلیکس فلم کو جیریمی گیریلک نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے جیمس وینڈربلٹ نے لکھا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔