உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جینیفر وینگیٹ پر کرن سنگھ گروور کے ساتھ طلاق کا نہیں پڑا کوئی اثر، آج بھی جیتی ہیں لگژری لائف

    جینیفر وینگیٹ پر کرن سنگھ گروور کے ساتھ طلاق کا نہیں پڑا کوئی اثر، آج بھی جیتی ہیں لگژری لائف

    جینیفر وینگیٹ پر کرن سنگھ گروور کے ساتھ طلاق کا نہیں پڑا کوئی اثر، آج بھی جیتی ہیں لگژری لائف

    سوشل میڈیا پر اکثر جینیفر اپنے گھر سے جڑی تصویروں کو شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اپنے گھر کی سجاوٹ بھی جینیفر وینگیٹ نے بے حد ہی شاندار طریقے سے کی ہے۔ انہوں نے اپنے گھر کے سجاوٹ میں رنگوں کے خاص امتزاج کا خیال رکھا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      جینفر وینگیٹ اپنی شاندار ایکٹنگ اور خوبصورتی کے لئے جانی جاتی ہیں۔ اپنے زبردست انداز سے وہ لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔ حال ہی میں جینیفر نے ایک انٹرویو کے دوران کرن سنگھ گروور کو لے کر انکشاف کیا تھا کہ کرن کے ساتھ طلاق کے بعد ہر کوئی انہیں بیچاری سمجھتا تھا۔ لیکن دیکھا جائے تو کرن کے ساتھ طلاق کے بعد بھی جینیفر نے اپنی زندگی پر برا اثر نہیں پڑنے دیا۔

      جینیفر ٹی وی کی ٹاپ اداکارہ تو بنی ہی، ساتھ ہی وہ بے حد لگژری لائف بھی جیتی ہیں۔ بتادیں کہ ٹی وی کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ وہ کروڑوں کی مالکن بھی ہیں۔ میڈیا رپورٹس پر غور کریں تو جینیفر وینگیٹ کی نیٹ ورتھ 44 کروڑ روپے ہے۔ جینیفر وینگیٹ اپنی لائف پوری طرح سے انجوائے کرتی ہیں۔ کچھ ہی دن پہلے انہیں تھائی لینڈ میں چھٹیاں مناتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ جینیفر کے اس ویکیشن کی تصویریں سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہوئی تھی۔ ویسے تو گوا میں ہے جینیفر وینگیٹ کا گھر، لیکن ممبئی میں بھی انہوں نے ایک گھر لے رکھا ہے جو بے حد عالیشان ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Sonam Vaghani (@sonamvaghani.mua)





      یہ بھی پڑھیں:
      Sunny Leone نے اپنے فینس کو کیا خبردار، ان کے نام کا استعمال کر کے ہورہا ہے فراڈ

      یہ بھی پڑھیں:
      وراٹ کوہلی، پرینکا چوپڑا کے بعد Shraddha Kapoor نے بھی حاصل کی یہ بڑی کامیابی

      جینیفر کے پاس ہے لگژری کار
      سوشل میڈیا پر اکثر جینیفر اپنے گھر سے جڑی تصویروں کو شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اپنے گھر کی سجاوٹ بھی جینیفر وینگیٹ نے بے حد ہی شاندار طریقے سے کی ہے۔ انہوں نے اپنے گھر کے سجاوٹ میں رنگوں کے خاص امتزاج کا خیال رکھا ہے۔ جینیفر نہ صرف عالیشان گھر میں رہتی ہیں بلکہ ان کے پاس لگژری کار بھی ہے۔ جینیفر کے پاس بی ایم ڈبلیو 5 سیریز ہے، جس کی قیمت قریب 55 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: