உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری نے اپنے ڈانس سے اسٹیج پر لگائی آگ، اداکارہ کے ساتھ جھوم اٹھے شائقین کے قدم

    ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری نے اپنے ڈانس سے اسٹیج پر لگائی آگ، اداکارہ کے ساتھ جھوم اٹھے شائقین کے قدم

    ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری نے اپنے ڈانس سے اسٹیج پر لگائی آگ، اداکارہ کے ساتھ جھوم اٹھے شائقین کے قدم

    سپنا انٹرٹینمنٹ پر ریلیز ہونے والے اس گانے کو شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا گیا ہے۔ سپنا کو دیکھنے آنے والے ناظرین کو سپنا کا نام بلند آواز سے پکارتے دیکھا گیا ہے۔ اس گانے کو 5 لاکھ سے زیادہ ناظرین بار بار سن چکے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Haryana, India
    • Share this:
      ڈانس کی ملکہ سپنا چودھری کے چاہنے والے ہمیشہ سے ہی ان پر دل ہارتے نظر آئے ہیں۔ سپنا چودھری ہریانوی انڈسٹری کی بہترین ڈانسرتو ہیں ہی ساتھ ہی ملک و بیرون ملک میں کے اسٹیج شو ہمیشہ سرخیوں میں چھائے رہتے ہیں۔ سپنا چودھری کی ڈانس پرفارمنس دیکھنے کے لئے دور دور سے شائقین ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے آتے ہیں۔ آج سپنا چودھری کا ایک ایسا ہی گانا انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہورہا ہے ۔جس میں سپنا چودھری کا ڈانس ایونٹ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ وائرل ہورہے اس گانے کو سپنا انٹرٹنمنٹ نامی یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا ہے۔

      اس ویڈیو میں سپنا اسٹیج شو پر اپنے مشہور گانے جیوڑی پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہے۔ نیلے رنگ کے کرتے میں سپنا چودھری اپنی قاتلانہ اداوں کا جادو چلارہی ہے۔ کھلے بالوں میں سپنا چودھری کسی پری سے کم نہیں لگ رہی ہیں۔ سپنا چودھری کو دیکھ رہی عوام انہیں اپنے کیمروں میں قید کرتے نظر آرہے ہیں۔

      سپنا انٹرٹینمنٹ پر ریلیز ہونے والے اس گانے کو شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا گیا ہے۔ سپنا کو دیکھنے آنے والے ناظرین کو سپنا کا نام بلند آواز سے پکارتے دیکھا گیا ہے۔ اس گانے کو 5 لاکھ سے زیادہ ناظرین بار بار سن چکے ہیں۔ سپنا نے مداحوں کو اپنے اشاروں پر ڈانس کرنے پر مجبور کیا جب کہ اس ویڈیو پر 5000 لوگوں نے لائک کا بٹن دبایا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      اس دن اپنے ساجن کے لئے تیار ہوں گی انجلی اروڑہ، سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرکے دی جانکاری

      یہ بھی پڑھیں:
      فریڈم فائٹربن کرOTTپرسارہ علی خان مچائیں گی دھمال،ورون دھون نے انوکھے انداز میں کیا اعلان

      ویسے آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ سپنا چوہدری کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لاکھوں مداح ان کے اسٹیج شو میں پہنچتے ہیں۔ لیکن اس ویڈیو میں پہلی بار دیکھا جا رہا ہے کہ سپنا کے شو کی آدھی سیٹیں خالی پڑی ہیں۔ جی ہاں، جب آپ سپنا کو شو میں ڈانس کرتے دیکھیں گے تو آپ کو پچھلی سیٹیں خالی نظر آئیں گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: