اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ’تبو کو گنجے لڑکے پسند ہیں‘،اجئے دیوگن نے تبو کا اڑایا مذاق، اداکارہ نے بھی کھولی پول

    ’تبو کو گنجے لڑکے پسند ہیں‘،اجئے دیوگن نے تبو کا اڑایا مذاق، اداکارہ نے بھی کھولی پول

    ’تبو کو گنجے لڑکے پسند ہیں‘،اجئے دیوگن نے تبو کا اڑایا مذاق، اداکارہ نے بھی کھولی پول

    تبو اور اجئے دیوگن جھلک کے اسٹیج پر اپنی آنے والی فلم دریشیم2 کا پروموشن کرتے نظر آئیں گے۔ فلم 18 نومبر 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس میں اکشے کھنا اور ایشیتا دتہ بھی لیڈ رول میں ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      سلیبریٹی ڈانس ریالیٹی شو جھلک دکھلاجا 10 سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے شوز میں سے ایک ہے۔ شو کو کرن جوہر، نورا فتیحی اور مادھوری ڈکشت کی جانب سے جج کیا جارہا ہے، وہیں ہوسٹنگ منیش پال کررہے ہیں۔ شو میں نیا شرما، روبینہ دلیک، یتی ٹیلر تک کئی سیلبرٹیز بطور کھلاڑی نظر آرہے ہیں۔ شو کو اور دلچسپ بنانے کے لیے ویکینڈ ایپی سوڈ میں کئی اسٹارس بھی نظر آتے ہیں۔ آنے والے ایپی سوڈ میں بیسٹ فرینڈس اجئے دیوگن اور تبو نظر آنے والے ہیں۔

      تبو اور اجئے دیوگن بہت پرانے اور گہرے دوست ہیں۔ دونوں بہت اچھا بانڈ شیئر کرتے ہیں۔ جھلک کے اسٹیج پر بھی ان کا پیارا بانڈ دیکھنے کو ملے گا۔ دونوں ایک دوسرے کو روسٹ کرتے ہوئے بھی نظر آئیں گے۔ کلرس چینل نے اس کا پرومو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں دونوں کو ایک گیم کے ذریعے ایک دوسرے کو روسٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

      اجئے دیوگن نے تبو کو کیا روسٹ
      پرومو میں اجئے دیوگن اور تبو آمنے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں۔ منیش پال دونوں کو ٹاسک دیتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے بارے میں بتائیں۔ منیش اجئے دیوگن سے پوچھتے ہیں کہ، تبو کو اپنے بوائے فرینڈ میں کون سی کوالیٹی چاہیے۔ اجئے دیوگن نے جواب میں لکھا، گنجے لڑکے۔ اس کے بعد اجئے کہتے ہیں ’مجھے پتہ ہے یہ انکار کرے گی، لیکن یہی سچ ہے۔‘ تبو انہیں پہلے ہی کہہ دیتی ہیں کہ، ڈر لگ رہا ہے تو ایکسپوز مت کرو۔ حالانکہ، اجئے دیوگن ایسا کہہ دیتے ہیں اور پھر تبو چاک پھینک انہیں مارتی ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by ColorsTV (@colorstv)





      تبو نے بھی کیے انکشاف
      اس کے بعد منیش پال تبو سے پوچھتے ہیں کہ، کالج کے دنوں میں اجئے دیوگن کی کرش کون تھی؟ اس پر تبو نے لکھا، یہ کبھی کالج گئے ہی نہیں۔ دونوں کا ایک دوسرے کو روسٹ کرنے والا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے۔ یہ ایپی سوڈ آنے والے ویکینڈ میں دیکھنے کو ملے گا۔ فینس اس کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      53 سال کی ہوئی نیلم کوٹھاری، یوم پیدائش پر بیسٹ فرینڈ روینہ نے غضب انداز میں دی مبارکباد

      یہ بھی پڑھیں:
      طلاق کے سالوں بعد اب کیسا ہے ملائیکہ-ارباز کا بانڈ، نئے انٹرویو میں ایکٹر نے کیا انکشاف

      بتادیں کہ تبو اور اجئے دیوگن جھلک کے اسٹیج پر اپنی آنے والی فلم دریشیم2 کا پروموشن کرتے نظر آئیں گے۔ فلم 18 نومبر 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس میں اکشے کھنا اور ایشیتا دتہ بھی لیڈ رول میں ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: