ایک بار پھر پردے پر نظر آئیں گی رام-سیتا کی جوڑی،’جھلک دکھلاجا‘ کے اسٹیج پر منائی جائے گی دیوالی
ایک بار پھر پردے پر نظر آئیں گی رام-سیتا کی جوڑی،’جھلک دکھلاجا‘ کے اسٹیج پر منائی جائے گی دیوالی
رامانند ساگر کی ’رامائن‘ آج بھی لوگوں کے دلوں میں بسی ہوئی ہے۔ اس زمانے میں چھوٹے پردے پر رام سیتا کا رول نبھانے والے ایکٹر کے فینس کے لیے ایک خوشخبری ہے۔
ڈانس ریالیٹی شو ’جھلک دکھلاجا10‘ میں اس ہفتے دھوم دھام سے دیوالی منائی جائے گی۔ شو کے سبھی کھلاڑی تاریخی ٹاپک سے جڑے شاندار پرفارمنس دیتے نظر آئیں گے۔ ساتھ ہی شو میں ایک خاص دن بھی ہونے والا ہے جب دیوالی کے موقع پر ایک بار پھر چھوٹے پردے پر رام سیتا کی جوڑی نظر آئے گی۔ دوردرشن کے مشہور بھگوان رام ایکٹر ارون گوویل اور سیتا یعنی اداکارہ دیپیکا چکھلیا جھلک کے اسٹیج پر مہمان ب ن کر شرکت کرتے نظر آئیں گے۔
شائقین کو آشیرواد دینے آیے رام-سیتا رامانند ساگر کی ’رامائن‘ آج بھی لوگوں کے دلوں میں بسی ہوئی ہے۔ اس زمانے میں چھوٹے پردے پر رام سیتا کا رول نبھانے والے ایکٹر کے فینس کے لیے ایک خوشخبری ہے۔ رام سیتا کی یہ جوڑی ایک بار پھر پردے پر نظر آئے گی۔ ڈانس ریالٹی شو جھلک دکھلاجا کے اسٹیج پر ارون گویل اور دیپیکا چکھلیا ساتھ نظر آئیں گے۔ کلرس ٹی وی کے انسٹاگرام ہینڈل پر اس کا نیا پرومو بھی جاری ہوچکا ہے۔ پرومو شیئر کرتے ہوئے کلرس چینل نے کیپشن دیا، دیوالی اسپیشل ایپی سوڈ کو آپ نہیں کرسکتے مس، کیونکہ رام اور سیتا کی جوڑی آئے گی اس اسٹیج پر کھلاڑیوں کو اپنا آشیرواد دینے۔
تازہ ہوجائیں گی رامائن کی یادیں ویڈیو میں سیتا ماں کے اوتار میں اداکارہ دیپیکا کہتی نظر آرہی ہیں، میری زندگی کا مطلب تب پورا ہوگا، جب گھر گھر میں آپ کا ستکار(خیرمقدم) ہوگا۔‘ پرومو میں دپیکا زعفرانی رنگ کی ساڑی میں نظر آرہی ہیں، وہیں ارون گوئیل کرتا پاجامہ پہنے دکھائی دے رہے ہیں۔ دونوں معروف فنکاروں کی اسکرین پر موجودگی سے رامائن کی یادیں تازہ ہوجائیں گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔