உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    روبینہ دلیک اور ابھینو شکلا کے درمیان ہے بے انتہا پیار، طلاق تک پہنچ کر بھی نہیں ٹوٹا رشتہ

    روبینہ دلیک اور ابھینو شکلا کے درمیان ہے بے انتہا پیار، طلاق تک پہنچ کر بھی نہیں ٹوٹا رشتہ

    روبینہ دلیک اور ابھینو شکلا کے درمیان ہے بے انتہا پیار، طلاق تک پہنچ کر بھی نہیں ٹوٹا رشتہ

    روبینہ نے کہا کہ اس گھر میں مجھے بہت کچھ سیکھنے کو مل گیا۔ وہ کہا جاتا ہے نہ کہ سچے پیار کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی، ایسا ہی کچھ ان دونوں کے ساتھ بھی ہوا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ٹی وی کی مشہور اداکارہ روبینہ دلیک ان دنوں جھلک دکھلاجا 10 میں نظر آرہی ہیں۔ اس دوران وہ اپنے شاندار پرفارمنس کے ذریعے ججس اور شائقین کا دل جیت رہی ہیں۔ روبینہ کے فینس تو یہ قیاس لگائے بیٹھے ہیں کہ اس شو کی ٹرافی وہی جیتے گی۔

      اس سے پہلے روبینہ دلیک بگ باس 14 کی فاتھ رہ چکی ہیں۔ بگ باس کے گھر میں روبینہ کا ایک الگ انداز دیکھنے کو ملا، وہیں اداکارہ نے اپنی نجی زندگی کو لے کر بھی انکشاف کیا ہے۔ روبینہ نے ایک ٹاسک کے دوران بتایا کہ بگ باس کے گھر میں آنے سے پہلے وہ ابھینو سے طلاق لینے والی تھیں، لیکن اب ہم دونوں طلاق نہیں لیں گے۔

      روبینہ نے کہا کہ اس گھر میں مجھے بہت کچھ سیکھنے کو مل گیا۔ وہ کہا جاتا ہے نہ کہ سچے پیار کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی، ایسا ہی کچھ ان دونوں کے ساتھ بھی ہوا ہے۔ بتادیں کہ ایک کامن فرینڈ کے گھر روبینہ اور ابھینو کی ملاقات ہوئی تھی۔

      ابھینو نے بتایا تھا کہ جب پہلی مرتبہ انہوں نے روبینہ کو دیکھا تھا تو دیکھتے ہی رہ گئے تھے، کیونکہ وہ ساڑھی میں بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔ ابھینو نے آگے کہا کہ قریب دیڑھ سال سے ہم ایک دوسرے کو جانتے تھے۔ دونوں کے ساتھ ہونے کی وجہ بھی یہی ہے کہ آپس میں ہماری سوچ بہت زیادہ ملتی تھی۔ جیسے دونوں ہی پیور ٹریولر ہیں اور فٹنیس فریک ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ریلیز سے پہلے ہی ایشوریہ کی فلم پونیان سیلون نے کمائے کروڑوں روپے،بمپر اوپننگ کے لئے تیار

      یہ بھی پڑھیں:
      انوشکا شرما کے ساتھ ویڈیو کال پر تھے وراٹ کوہلی، فینس کوموبائل دکھاتے ہی وائرل ہوگیاویڈیو

      فوٹوشوٹ سے ہوئی تھی پیار کی شروعات
      وہیں روبینہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایک فوٹو سے دونوں کے درمیان باتیں شروع ہوئی تھی۔ اداکارہ نے کہا کہ ابھینو نے ان کے ایک فوٹو پر کمنٹ کرتے ہوئے پوچھا تھا کیا آپ مجھے موقع دیں گی اپنے ساتھ شوٹ کرنے کا۔ پھر روبینہ نے اس کے لئے حامی بھر دی اور دونوں نے فوٹو شوٹ کرایا۔ پھر دونوں وقت کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے قریب آگئے۔ ہمارے درمیانپیار کی شروعات ہوگئی تھی، پھر ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ لے لیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: