உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیا شرما کے زبردست ڈانس کی قائل ہوئی شلپا شندے، تعریف میں کہہ دی اتنی بڑی بات

    جھلک دکھلاجا میں نیا شرما نے دکھائے زبردست ڈانس مووز۔

    جھلک دکھلاجا میں نیا شرما نے دکھائے زبردست ڈانس مووز۔

    Jhalak Dikhhla Jaa 10: نیا شرما نے اس کا پرومو انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے، جس پر سیلبریٹیز سے لے کر فینس تک کمنٹ کر کے نیا کے ڈانس کی تعریف کررہے ہیں۔ یہی ونہیں، ان کی کو کنٹیسٹنٹ شلپا شندے بھی نیا کی تعریف کرنے سے خود کو روک نہیں پائی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Jhalak Dikhhla Jaa 10: سیلیبریٹی ڈانس ریالیٹی شو ’جھلک دکھلاجا‘ کا10واں سیزن ان دنوں سرخیوں میں ہے۔ اس کی وجہ ہے 5 سال کے بریک کے بعد زبردست ججز اور کنٹیسٹنٹ کے ساتھ اس کی شروعات۔ اس سال 3 ستمبر سے یہ ڈانس شو شروع ہوا تھا اور تب سے یہ لوگوں کا پسندیدہ بنا ہوا ہے۔ شو میں کئی مشہور ستاروں کی انٹری ہوئی ہے، جن میں بگ باس 14 کی فاتح روبینہ دلیک، بگ باس 11 کی ونر شلپا شندے، خطروں کے کھلاڑی کی فاتح نیا شرما، پاپولر ایکٹر دھیرج سمیت کئی ستارے شامل ہیں۔

      بات کریں ججوں کی تو اس مرتبہ فلم میکر کرن جوہر اور دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ڈانسنگ کوئن نورا فتیحی بھی جج پینل میں شامل ہیں۔ شو کو ہوسٹ منیش پال کررہے ہیں۔ سبھی کنٹیسٹنٹ اپنے زبردست ڈانس سے ججز اور آڈینس کو امپریس کرنے میں لگے ہیں۔ وہیں نیا شرما نے اپنے ڈانس سے نہ صرف ججز بلکہ کو کنٹیسٹنٹ کو بھی اپنا دیوانہ بنادیا ہے۔

      نیا شرما نے کیا زبردست ڈانس
      حال ہی میں، 'جھلک دکھلا جا 10' کے آنے والے ایپی سوڈ کا پرومو سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے، جس میں نیا شرما اپنے کوریوگرافر ترون کے ساتھ زبردست ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو میں اسے اپنے ساتھی کے ساتھ پاور پیک ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہوا میں ان کے اسٹنٹ اور بیک فلپس دیکھ کر تمام ججز کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ ہر کوئی ان کے ڈانس موو کا دیوانہ ہو گیا۔ یہاں تک کہ ججز نے کھڑے ہو کر ان کے ڈانس پرفارمنس پر تالیاں بجائیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by ColorsTV (@colorstv)





      یہ بھی پڑھیں:
      رات بھرمانگی دوا،ڈاکٹرس نے ایک نہ سنی،آپ کوبھی رُلادیگی پاک اداکارہ کی درد بھری کہانی

      یہ بھی پڑھیں:
      دیکھیں کتنا خوبصورت ہے پرینکا چوپڑا-نکس جونس کا بیڈروم! اداکارہ نے شیئر کی انسائیڈ تصویر

      شلپا شندے کی نیا کی تعریف
      نیا شرما نے اس کا پرومو انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے، جس پر سیلبریٹیز سے لے کر فینس تک کمنٹ کر کے نیا کے ڈانس کی تعریف کررہے ہیں۔ یہی ونہیں، ان کی کو کنٹیسٹنٹ شلپا شندے بھی نیا کی تعریف کرنے سے خود کو روک نہیں پائی۔ انہوں نے کمنٹ میں لکھا، ‘نیا، آپ بہت بہادر لڑکی ہیں اور آپ کی بہادری آپ کے ڈانس میں بھی جھلکتی ہے، مجھے آپ پر بہت فخر ہے۔‘
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: