ڈانس ریالیٹی شو جھلک دکھلاجا 10 اپنے آخری مرحلے میں ہیں۔ سبھی کھلاڑی شو کی ٹرافی حاسل کرنے کے لیے جی توڑ محنت کررہے ہیں۔ اسٹنٹ کرنے سے لے کر زبردست ڈانس مووس تک، کھلاڑی اپنے پرفارمنس سے اسٹیج پر آگ لگارہے ہیں۔ شو کی مضبوط کھلاڑیوں میں سے ایک روبینہ دلیک نے ابھی تک ایسے ایسے ڈانس کیے ہیں، جسے دیکھ کر ججس ہی نہیں بلکہ فینس بھی حیران ہیں۔ حال ہی میں روبینہ دلیک جھلک کے اسٹیج پر اوپس مومنٹ کا شکار ہوئی ہیں۔
اوپس مومنٹ کا شکار ہوئی روبینہ دلیک دراصل، جھلک کے اسٹیج پر روبینہ دلیک وارڈروب مالفنکشن کا شکار ہوگئیں۔ وہ اپنے کوریوگرافر پارٹنر صنم جوہر کے ساتھ اسٹیج پر فل انرجی پیک پرفارمنس دے رہی تھیں۔ انہوں نے ’پیار دو‘ اور آگ بئی پر شاندار ڈانس کیا۔ حالانکہ، اس دوران کچھ ایسا ہوا، جس نے سبھی کا دھیان کھینچ لیا۔ روبینہ دلیک نے ڈانس کے لیے ڈریس کے ساتھ ایک کیپ پہنی تھی، جو پرفارمنس کے دوران اچانک پھٹ گئی۔
روبینہ دلیک کے ساتھ ہوئے اس اوپس مومنٹ کو دیکھ کر کھلاڑی اور ججس بھی حیران رہ گئے، لیکن قابل تعریف بات یہ تھی کہ روبینہ دلیک اور صنم نے اپنے ڈانس کو درمیان نہیں چھوڑا، بلکہ پورے جوش کے ساتھ اسے مکمل کیا۔ ججس نے ان کے اس جذبے کو سراہا بھی۔ بتادیں کہ، اس سے پہلے بھی نیتی ٹیلر وارڈروب مالفنکشن کا شکار ہوئی تھیں۔ ڈانس کے دوران وہ گر گئی تھیں، چونکہ اس وقت نامی نیشن نہیں ہوا تھا تو نیچی بچ گئی تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔