گُنجن سنہا بنی ’جھلک دکھلاجا10‘کی فاتح، ٹرافی کے ساتھ ملا اتنے لاکھ روپے کا نقد انعام
گُنجن سنہا بنی ’جھلک دکھلاجا10‘کی فاتح، ٹرافی کے ساتھ ملا اتنے لاکھ روپے کا نقد انعام
پہلے سے ہی ایسی امید لگائی جارہی تھی کہ گنجن ہی اس شو کی ونر بنیں گی، سوشل میڈیا پر ان کے نام کی چرچا زوروشور سے ہورہی تھی۔ وہیں جیسی امید تھی بالکل ویسے ہی ہوا اور گنجن نے اس ڈانس ریالیٹی شو میں جیت درج کی۔
ٹی وی پر شروع ہونے کے تین مہینے کے بعد ڈانس ریالیٹی شو ’جھلک دکھلا جا10‘ کل ختم ہوچکا ہے۔ 27 نومبر کو شو کا گرینڈ فینالے ہوا، جس میں اس سیزن کو اس کا ونر مل گیا۔ شو کی سب سے چھوٹی کھلاڑی گنجن سنہا نے اس سیزن کے جیت کا تاج اپنے سر سجایا۔
فائنل میں تھے یہ کنٹیسٹنٹ جھلک دکھلا جا سیزن 10 کے فائنل میں گنجن کے علاوہ روبینہ دلیک، فیصل شیخ، گشمیر مہاجنی، نشانت بھٹ اور سرتی جھا پہنچے تھے۔ وہیں ان سبھی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گنجن اس سیزن کی ونر بنی۔ گنجن نے اپنے پارٹنر تیجس اور کورویوگرافر ساگر بورا کے ساتھ اس شو میں حصہ لیا تھا۔ وہیں، انہوں نے اپنے ڈانس سے لوگوں کا دل جیتنے کے ساتھ ساتھ اس شو کو بھی جیت لیا اور جھلک دکھلاجا کی ونر بن گئیں۔
ٹرافی کے ساتھ ملا کیش پرائز گنجن اس شو کی سب سے چھوڑی کھلاڑی تھیں، ان کی عمر صرف 8 سال ہے۔ حالانکہ اس ڈانس ریالیٹی شو کے لیے وہ چھوٹا پیکیٹ بڑا دھماکہ ثابت ہوئی اور شو کی ٹرافی انہوں نے اپنے نام کرلی۔ ٹرافی کے ساتھ ساتھ گنجن کو 20 لاکھ روپے کا کیش پرائز بھی ملا ہے۔
رنر اپ رہے یہ دو کھلاڑی غورطلب ہے کہ پہلے سے ہی ایسی امید لگائی جارہی تھی کہ گنجن ہی اس شو کی ونر بنیں گی، سوشل میڈیا پر ان کے نام کی چرچا زوروشور سے ہورہی تھی۔ وہیں جیسی امید تھی بالکل ویسے ہی ہوا اور گنجن نے اس ڈانس ریالیٹی شو میں جیت درج کی۔ بتادیں، سوشل میڈیا اسٹار فیصل شیخ عرف مسٹر فیصلوفرسٹ رنر اپ اور ٹی وی اداکارہ روبینہ دلیک سیکنڈ رنر اپ رہے۔ جھلک دکھلاجا 10 تین ستمبر کو شروع ہوا تھا اور کل 27 ستمبر کو گنجن سنہا کے ونر بننے کے ساتھ ہی یہ سزن ختم ہوگیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔