نئی دہلی: کرکٹ کا کھیل بے حد شاندار ہے، ہندوستان میں اس کے کروڑوں مداح ہیں جو کھلاڑیوں کو پلکوں پر بٹھائے رکھتے ہیں، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ہر شخص کرکٹر نہیں بن سکتا۔ کرکٹر بن بھی گیا تو وراٹ اور دھونی کی طرح ٹیم انڈیا کا بڑا نام نہیں بن پاتا۔ ویسے کرکٹ مداح اگر کھلاڑی نہ بن سکیں تو وہ اس سے متعلق دوسرے کئی کام کرسکتے ہیں، جس میں سے ایک ہیں کرکٹ اسکورر۔
کیسے بنا جائے آفیشیل کرکٹ اسکورر؟کرکٹ اسکورر بننے کے لئے پہلا طریقہ ہے کہ آپ کو لوکل کرکٹ ایسوسی ایشن سے منسلک ہونا ہوتا ہے۔ لوکل کرکٹ ایسوسی ایشن ہر سال اسکورر کے امتحانات منعقد کرتی ہیں۔
دوسرا طریقہ ہے کہ لوکل کرکٹ ایسوسی ایشن کا امتحان پاس کرنے کے بعد اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کا امتحان پاس کرنا ہوتا ہے۔
تیسرا طریقہ ہے اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن میں 80 فیصد نمبر لانے کے بعد آپ بی سی سی آئی اسکورر کا امتحان دے سکتے ہیں۔
اسکورر بننے کے لئے کیا ہے اہلیت؟اسکورر بننے کے لئے آپ کو امپائر کے تمام قواعد کی اطلاع ہونی چاہئے۔ اس کے علاوہ آپ کو ریاضی کی اسٹرائک ریٹ کیلکولیشن، بلے بازی اور گیند بازی اوسط، ٹیم کو کتننے رن بنانے ہیں اور نیٹ رن ریٹ جیسے اعدادوشمار نکالنا آنا چاہئے۔
اسکورر کو ہر کرکٹ ایسوسی ایشن الگ فیس دیتی ہے۔ مقامی ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ میں ہر مقابلے میں 750 روپئے میچ ملتے ہیں۔ ویسے بی سی سی آئی سے منظور شدہ اسکورر کو ہر میچ میں 5000 روپئے ملتے ہیں۔ بی سی سی آئی اس فیس کو فی میچ 10 ہزار روپئے کرنے پر غور کررہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔