Kiara Advani:کیارا اڈوانی نے سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ رشتے پر توڑی خاموشی! ریلیشن شپ کو لے کر کہی بڑی بات
کیارا اڈوانی نے سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ رشتے پر توڑی خاموشی۔
Kiara Advani: اپنے فلمی کیریئر میں کیارا اڈوانی نے دھونی، کبیر سنگھ، گڈ نیوز، شیر شاہ اور بھول بھولیا 2 (Bhool Bhulaiyaa 2) جیسی بڑی سوپر ہٹ فلمیں دی ہیں۔ ایسے میں اب سب کی نظریں کیارا اڈوانی کی جگ جگ جیو پر لگی ہوئی ہیں۔
Kiara Advani:بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی (Kiara Advani) اس وقت ہندی سنیما کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکارہ ہیں۔ ان دنوں کیارا اڈوانی کی سب سے زیادہ منتظر فلم جگ جگ جیو (Jug Jugg Jeeyo) سینما گھروں میں دستک دے چکی ہے۔ اس درمیان، کیارا اڈوانی نے حال ہی میں جگ جگ جیو کی تشہیر کے دوران اداکار سدھارتھ ملہوترا (sidharth malhotra)کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔ اس کے علاوہ، کیارا اڈوانی نے بتایا ہے کہ وہ کس طرح رشتے میں رہنا پسند کرتی ہیں۔
کیارا اڈوانی نے توڑی خاموشی
دراصل، کیارا اڈوانی نے حال ہی میں فلم جگ جگ جیو کے پروموشن کے دوران میڈیا کو انٹرویو دیا ہے۔ اس انٹرویو کے تحت کیارا کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سوالات پوچھے گئے ہیں۔ اس پر کھل کر بات کرتے ہوئے کیارا اڈوانی نے بتایا ہے کہ وہ کسی کے ساتھ تعلقات میں برابری کا سلوک پسند کرتی ہیں۔ اداکارہ نے کہا ہے کہ رشتے میں برابری کو زیادہ اہمیت دیتی ہوں۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ شادی یا رشتے کے بعد لڑکے پر دباؤ زیادہ رہتا ہے۔ لیکن میرا ماننا ہے کہ اگر سوری کہہ کر سب کچھ ٹھیک ہو سکتا ہے تو اسے پہلے خود ہی کہنا چاہیے اور میں سوری کہنے سے نہیں شرماتی۔ یہی نہیں کیارا اڈوانی نے اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ تعلقات کی خبروں کو محض افواہیں قرار دیا ہے۔
کیارا اڈوانی بن چکی ہیں بڑی اسٹار
کیارا اڈوانی اس وقت فلم ایم ایس دھونی دی ان ٹولڈ اسٹوری سے ہندی سنیما میں ڈیبیو کرنے والی بالی ووڈ کی سب سے کامیاب اداکارہ بن گئی ہیں۔ اپنے فلمی کیریئر میں کیارا اڈوانی نے دھونی، کبیر سنگھ، گڈ نیوز، شیر شاہ اور بھول بھولیا 2 (Bhool Bhulaiyaa 2) جیسی بڑی سوپر ہٹ فلمیں دی ہیں۔ ایسے میں اب سب کی نظریں کیارا اڈوانی کی جگ جگ جیو پر لگی ہوئی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔