ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

’زندگی سفر ہے اس کو گلے لگاؤ‘ جوالا گوٹا اور اداکار وشنو وشال کی 22 اپریل کو ہوگی شادی

وشنو وشال (Vishnu Vishal) نے ٹویٹر پر تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’زندگی سفر ہے۔ اس کو گلے لگاو۔ یقین رکھو اور چھلانگ لگاؤ۔ ہمیشہ کی طرح آپ کی ساری محبت اور مدد کی ضرورت ہے‘۔

  • Share this:
’زندگی سفر ہے اس کو گلے لگاؤ‘ جوالا گوٹا اور اداکار وشنو وشال کی 22 اپریل کو ہوگی شادی
(Jwala Gutta Instagram)

جوالا گوٹا اور اداکار وشنو وشال 22 اپریل کو ایک دوسرے کے شریک حیات بن جائیں گے۔ سابق ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار جوالا گوٹا اور اداکار وشنو وشال 22 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔


جولا گوٹا نے سوشل میڈیا پوسٹ پر لکھا کہ ’ہم شادی کر رہے ہیں۔ محبت، وفاداری، دوستی اور باہمی رواداری کے اس سفر کو آگے بڑھاتے ہوئے آپ نے گذشتہ برسوں میں ہم سے جو محبت کی ہے اس کے لئے ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور نیک تمناؤن کے خواہش مند ہیں‘۔


انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمارے اہل خانہ کی دعاؤں سے ہماری شادی کی خبر کو عام کررہا ہوں۔ یہ شادی ہمارے عزیز و اقارب کی موجودگی میں ہوگی۔ جس پر ہمیں بے حد خوشی ہوگی‘۔

وشنو وشال (Vishnu Vishal) نے ٹویٹر پر تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’زندگی سفر ہے…. اس کو گلے لگاؤ… یقین رکھو اور چھلانگ لگاؤ… ہمیشہ کی طرح آپ کی ساری محبت اور مدد کی ضرورت ہے‘۔

وشنو اور جولا کچھ برسوں سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔ ستمبر 2020 میں بیڈمنٹن کھلاڑی کی 37 ویں سالگرہ کے موقع پر وشال نے انھیں پروپوز کیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا کہ وشنو نے رات کے وسط میں انگوٹھی کا بندوبست کردیا ہے۔

اس کے کچھ عرضہ بعد ہی بیڈ منٹن اسٹار نے اپنی منگنی کا اعلان کردیا۔ جس کے بعد وشو حیران ہوگیا اور انھیں بے انتہا خوشی ہوئی۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 13, 2021 10:51 PM IST