اپنا ضلع منتخب کریں۔

    83 کے بعد رنویر سنگھ کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنا چاہتے ہیں کبیر خان، نیا آئیڈیا ہوگا خاص

    آپ کو بتادیں کہ 83 میں رنویر سنگھ کپل دیو کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ فلم میں رنویر کےساتھ طاہر راج بھسین، ثاقب سلیم، جتن سرنا، چراغ پاٹل، دینکر شرما، نشانت داہیا، ہارڈی سندھو، ایمی ورک، ساحل کھٹر، دھیریہ کاروا اور پنکج ترپاٹھی اہم رول نبھاتے نظر آنے والے ہیں۔

    • Share this:
      بالی ووڈ ایکٹر رنویر سنگھ ان دنوں اپنی آنے والی فلم 83 کے پروموشن میں لگے ہوئے ہیں۔ یہ فلم 24 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہورہی ہے۔ اس فلم میں 1983 میں جیتے ورلڈ کپ کی یادیں ایک بار پھر تازہ ہونے والی ہے۔ اس فلم کو کبیر خان نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ کبیر خان (Kabir Khan)، رنویر سنگھ کے ساتھ پوری ٹیم اس فلم کی ریلیزنگ کا بے صبری سے انتظار کررہی ہے۔

      رنویر سنگھ کے ساتھ 83 میں کام کرنے کے بعد کبیر خان ایک بار پھر اُن کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ کبیر نے یہ بات کنفرم کی ہے کہ وہ رنویر کے ساتھ ایک اور فلم کو لے کر بات چیت کررہے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک بار پھر کبیر خان اور رنویر سنگھ کا دھمال فینس کو دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

      رنویر کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں کام
      کبیر خان سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ رنویر کے ساتھ ایک اور فلم کرنے کی پلاننگ کررہے ہیں۔ اس پر انہوں نے کہا- اس پر بات چیت ہورہی ہے۔ جب کسی فلم پر کام کرتے ہوئے آپ کا وقت اچھا گزرتا ہے تو آپ اُن سے نئے آئیڈیا کے بارے میں بات کرنے لگتے ہیں۔ میں نے رنویر کے ساتھ بہت وقت گزارا ہے اور ہم نے ہر طرح کے آئیڈیا پر بات کی ہے۔

      کبیر خان نے آگے کہا کہ ہم نے ابھی تک کسی طرح کے آئیڈیا کو ابھی تک کنفرم نہیں کیا ہے۔ میرے لیے 83 میری زندگی کا سب سے ضروری حصہ ہے اور جب تک 83 ریلیز نہیں ہوجاتی ہے تب تک میں کوئی ججمنٹ یا کمنٹ نہیں دے سکتا ہوں کہ مجھے کیا چاہیے۔

      آپ کو بتادیں کہ 83 میں رنویر سنگھ کپل دیو کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ فلم میں رنویر کےساتھ طاہر راج بھسین، ثاقب سلیم، جتن سرنا، چراغ پاٹل، دینکر شرما، نشانت داہیا، ہارڈی سندھو، ایمی ورک، ساحل کھٹر، دھیریہ کاروا اور پنکج ترپاٹھی اہم رول نبھاتے نظر آنے والے ہیں۔ ان کے ساتھ ہی دیپکا پڈوکون بھی فلم میں نظر آنے والی ہیں۔ وہ کپل دیو کی پتنی رومی کے کردار میں نظر اانے والی ہیں۔ اس وقت رنویر اور دیپکا دونوں ہی فلم کی پروموشن میں لگے ہوئے ہیں۔

      ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی فلم 83 کا پریمیئر ہوا ہے۔ جہاں فلم کو بہت پسند کیا گیا ہے۔ فلم کے آخری میں آڈینس نے اسٹینڈنگ اویشن بھی دیا۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: