ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بلو ڈریس پہن کر سوئمنگ پول میں اتریں کاجل اگروال، لوگوں نے خوبصورتی سے متعلق کہی یہ بات

کاجل اگروال(Kajal Aggarwal) ہندی فلم ’ممبئی ساگا’ میں دکھائی دے سکتی ہیں جبکہ ساوتھ کے سب سے زیادہ مشہور ڈائریکٹر اور اداکار کی جوڑی شنکر - کمل ہاسن کے ساتھ ’انڈین 2’ میں دکھائی دیں گی۔

  • Share this:
بلو ڈریس پہن کر سوئمنگ پول میں اتریں کاجل اگروال، لوگوں نے خوبصورتی سے متعلق کہی یہ بات
بلو ڈریس پہن کر سوئمنگ پول میں اتریں کاجل اگروال، لوگوں نے خوبصورتی سے متعلق کہی یہ بات

ممبئی: ساوتھ انڈین سنیما میں اپنی شاندار اداکاری اور معصومیت سے دھمال مچا چکی اداکارہ کاجل اگروال (Kajal Aggarwal) کی تصویروں پر انسٹا گرام پر جم کر لوگ کمنٹ اور لائک کرتے ہیں۔ حال ہی میں کاجل اگروال نے اپنی ایک بلو ڈریس والی تصویر شیئر کی۔ ان میں وہ ایک سوئمنگ پول میں پانی کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔ کاجل اگروال نے اس ڈریس میں اپنی کئی تصویریں شیئر کی ہیں۔ ان پر ان کے چاہنے والے بھی خوب سرگرم رہتے ہیں۔


ان تصویروں پر کسی نے لکھا- آپ کو اس طرح دیکھ کر زندگی بدل گئی، تو کسی نے لکھا- آپ بہت ہی خوبصورت (سندر) ہیں۔ آپ سے پیار ہوگیا۔ حالانکہ ایسے سوشل میڈیا صارف بھی ہیں جو کاجل اگروال کی تصویروں پر بے حد بھدے کمنٹس کرتے ہیں، لیکن اب یہ فیشن ہوگیا ہے۔ بڑے اسٹارس اکثر ان کمنٹس کو نظر انداز کردیتے ہیں۔


دیکھئے کاجل اگروال کی سوئمنگ پول کی تصویریں


 



 




View this post on Instagram





 

A post shared by Kajal Aggarwal (@kajalaggarwalofficial) on






 



 




View this post on Instagram




 

#QuiteTheStorm #SplashesAreMyPassion @reugelsmarkus (inspiration) for starters, what do you think?


A post shared by Kajal Aggarwal (@kajalaggarwalofficial) on








 




View this post on Instagram




 

#CreateATsunamiWhereverYouGo #SplashesAreMyPassion


A post shared by Kajal Aggarwal (@kajalaggarwalofficial) on








 




View this post on Instagram




 

#CreateATsunamiWhereverYouGo #SplashesAreMyPassion


A post shared by Kajal Aggarwal (@kajalaggarwalofficial) on





قابل ذکر ہے کہ کاجل اگروال (Kajal Aggarwal) جب بالی ووڈ میں آئیں تو یہاں بھی تہلکہ مچا دیں۔ انہوں نے روہت شٹی کاپ - یونیورس سیریز کی پہلی فلم ’سنگھم’ میں اجے دیوگن (Ajay Devgn) کے ساتھ اہم کردار ادا کیا تھا۔ اتنا ہی نہیں ٹیلی ویژن پر جب ساوتھ انڈین فلمیں دکھائی جانے لگیں، تو نارتھ انڈیا میں سب سے پہلے کاجل اگروال کو لے کر ہی لوگوں میں دیوانگی دیکھنے کو ملی۔ کاجل اگروال لوگوں کو بے حد پسند آئیں۔ ان کی سب سے بڑی فلم ’مگدھیرا’ کو مانا جاتا ہے۔ یہ باہو بلی ڈائریکٹر ایس ایس راجا مولی کی باہوبلی کے ٹھیک بعد بنائی گئی فلم تھی۔ یہ بھی لارجر دین لائف تھی۔

واضح رہے کہ کاجل اگروال نارتھ انڈیا کی ہی رہنے والی ہیں۔ دراصل وہ ایک پنجابی فیملی سے ہیں۔ ان کے والد بزنس (تجارت) کے سلسلے میں ممبئی پہنچے اور وہیں آباد ہوگئے۔ بعد میں کاجل اگروال نے اداکاری کا رخ کیا تو سال 2004 میں بالی ووڈ فلم ’کیوں! ہوگیا نا’ سے شروعات کی، لیکن بالی ووڈ میں مرضی کے مطابق کام نہ ملنے کے بعد سال 2007 میں انہوں نے ٹالی ووڈ انڈسٹری کا رخ کرلیا۔ انہوں نے اس کے بعد تمل، تیلگو فلموں میں کامیابی کے پرچم بلند کردیئے۔ اس کے بعد 2011 میں ’سنگھم’ اور 2013 میں ’اسپیشل 26‘ دکھائی دیں’۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 19, 2020 05:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading