ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

رانی مکھرجی کو شاندار اداکارہ سمجھتی ہیں کاجول، کہی یہ بات

بالی ووڈ اداکارہ کاجول، رانی مکھرجی کو ایک شاندار اداکارہ سمجھتی ہیں۔ بالی ووڈ اسٹارز اکثر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ’آسک می اینی تھنگ سیشن‘ کی مدد سے کئی مرتبہ مشہور شخصیات اپنے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 22, 2020 03:00 PM IST
  • Share this:
رانی مکھرجی کو شاندار اداکارہ سمجھتی ہیں کاجول، کہی یہ بات
رانی مکھرجی کو شاندار اداکارہ سمجھتی ہیں کاجول

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کاجول، رانی مکھرجی کو ایک شاندار اداکارہ سمجھتی ہیں۔ بالی ووڈ اسٹارز اکثر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ’آسک می اینی تھنگ سیشن‘ کی مدد سے کئی مرتبہ مشہور شخصیات اپنے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہیں۔


حال ہی میں کاجول نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایسا ہی سیشن کیا۔ اس سیشن میں کاجول نے مداحوں کے بہت سے سوالات کے جواب دیئے۔ کاجول سے جب پوچھا گیا کہ کیا آپ کو بطور اداکارہ رانی مکھرجی پسند ہیں؟ اس کا جواب دیتے ہوئے کاجول نے کہا کہ مجھے لگتا ہے وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں۔


بالی ووڈ اداکارہ کاجول، رانی مکھرجی کو ایک شاندار اداکارہ سمجھتی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ کاجول، رانی مکھرجی کو ایک شاندار اداکارہ سمجھتی ہیں۔


اہم بات یہ ہے کہ کاجول اور رانی مکھرجی رشتہ دار بھی ہیں۔ کاجول اور رانی مکھرجی نے فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ اس فلم میں شاہ رخ خان بھی نظر آئے تھے۔ کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔
First published: Jun 22, 2020 03:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading