உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Kajol Luxury Lifestyle:اجئے دیوگن کے ساتھ 60 کروڑ کے گھر میں رہتی ہیں کاجول، جیتی ہیں بے حد لگژری لائف اسٹائل

    ایسی ہے کاجول کی عالیشان زندگی۔

    ایسی ہے کاجول کی عالیشان زندگی۔

    Kajol Luxury Lifestyle: اجے دیوگن اور کاجول کا ممبئی کے جوہو میں اپنا گھر ہے۔ اس گھر کا نام 'شیو شکتی' ہے۔ خبروں کے مطابق اس گھر کی قیمت تقریباً 60 کروڑ روپے ہے۔

    • Share this:
      Kajol Luxury Lifestyle: بالی ووڈ کی مقبول اداکاراؤں میں سے ایک کاجول 47 برس کی ہو گئیں ہیں۔ کاجول اپنی بہترین اداکاری اور بہترین فلموں کے لیے جانی جاتی ہیں۔ کاجول کی جانب سے کی جانے والی چند یادگار فلموں میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے، دل والے، کبھی خوشی کبھی غم، تانہاجی، فنا، عشق، پیار تو ہونا ہی تھا وغیرہ شامل ہیں۔

      آپ کو بتادیں کہ کاجول اور اجے دیوگن کے دو بچے ہیں جن میں بڑی بیٹی کا نام نیسا اور بیٹے کا نام یوگ ہے۔ تاہم آج ہم اداکارہ کے پاس موجود مہنگی ترین چیزوں کے بارے میں بات کریں گے، البتہ اس سے قبل آپ کو بتاتے چلیں کہ اجے دیوگن نے اداکارہ کے بارے میں ایک مضحکہ خیز انکشاف کیا تھا۔ اجے دیوگن کے مطابق کاجول آن لائن خریداری کرنا پسند کرتی ہیں اور اداکارہ اکثر 600 سے 1200 روپے تک کی چیزیں آن لائن خریدتی رہتی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Cannes Film Festival 2022:حنا خان ایک بار پھر ریڈ کارپیٹ پر بکھیریں گی جلوہ

      آپ کو بتادیں کہ کاجول کے پاس مہنگی چیزوں کی فہرست میں ڈیزائنرز شیون اور نریش کی خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ کوکو ساڑھی ہے۔ اس ساڑی کی قیمت 69,950 روپے بتائی جاتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کاجول کا لندن کے پارک لین میں 54 کروڑ مالیت کا بنگلہ بھی ہے، کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان کا بنگلہ بھی اسی ایریا میں موجود ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Kiara Advani's Blind Faith:کیارا اڈوانی نے اپنی توہم پرستی کا کیا انکشاف، کہی یہ بڑی بات!

      اس کے ساتھ ہی اجے دیوگن اور کاجول کا ممبئی کے جوہو میں اپنا گھر ہے۔ اس گھر کا نام 'شیو شکتی' ہے۔ سوشل میڈیا پر اس گھر کی تصویریں اور ویڈیوز آپ آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔خبروں کے مطابق اس گھر کی قیمت تقریباً 60 کروڑ روپے ہے۔ اس کے ساتھ ہی کاجول کے پاس BMW، Volvo اور Audi جیسی گاڑیاں بھی ہیں جن کی قیمت درج ذیل ہے۔

      وولوو XC90- 87.9 لاکھ روپے

      بی ایم ڈبلیو X7- 1.6 کروڑ روپے

      آڈی Q7- 80.70 لاکھ روپے
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: