جب ہنی مون ٹرپ کے دوران اجئے دیوگن کے ساتھ ہوا کچھ ایسا، کاجول سے گھر جانے کی ضد کرنے لگے تھے ایکٹر
جب ہنی مون ٹرپ کے دوران اجئے دیوگن کے ساتھ ہوا کچھ ایسا، کاجول سے گھر جانے کی ضد کرنے لگے تھے ایکٹر
اجئے دیوگن کی فلم دریشیم 2 کل جمعہ 18 نومبر کو ریلیز ہوچکی ہے، جسے شائقین اور ناقدین کی جانب سے زبردست رسپانس مل رہا ہے۔ وہیں، کاجول کی نئی فلم سلام وینکی کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔
اجئے دیوگن اور کاجول کی شادی کو 23 سال پورے ہوگئے ہیں۔ کپل کی ویڈنگ میں فلمی دنیا کے تمام ستارے شامل ہوئے تھے۔ شادی کے اتنے سالوں بعد بھی دونوں ستارے ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھی بانڈنگ شیئر کرتے ہیں۔ حال ہی میں کاجول فلم درشیم 2 کے پرموشن کے دوران شوہر اجئے کو سپورٹ کرتی نظر آئی تھیں۔ کاجول اور اجئے دیوگن کی ہنی مون ٹرپ سے جڑا ایک قصہ ہے، جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ اس وقت اجئے دیوگن کے ساتھ کچھ ایسا ہوا تھا کہ وہ کاجول سے ہنی مون سے گھر واپس جانے کی ضد کرنے لگے تھے۔
ورلڈ ٹور پر نکلے تھے اجئے اور کاجول دراصل، کاجول نے اجئے دیوگن کے سامنے شرط رکھی تھی کہ شادی کے بعد دونوں دو مہینے کے لیے ورلڈ ٹور پر جائیںگے، لیکن ہنی مون کے درمیان میں ہی اجئے دیوگن گھر جانے کی ضد پکڑ چکے تھے۔ ایک انٹرویو کے دوران کاجول نے بتایا کہ، ہم شادی کرنے کے بعد ہنی مون کے لیے نکل گئے۔ ہم آسٹریلیا سے لاس اینجلس اور پھر لاس ویگاس پہنچے۔ اس میں تقریباً ایک مہینے سے زیادہ کا وقت لگ گیا لیکن گریس پہنچتے پہنچتے ٹور کی وجہ سے اجئے بہت تھک چکے تھے۔
بیچ ہنیمون سے کپل کو آنا پڑا واپس کاجول نے آگے بتایا کہ ایک دن اجئے صبح اٹھے اور مجھ سے کہنے لگے کہ انہیں بہت تیز بخار اور سردرد ہے۔ میں نے کہا کہ دوا لے کر آتی ہوں، لیکن وہ کہنے لگے کہ میں ٹھیک نہیں ہوں۔ اس کے بعد میں نے پوچھا کہ تو پھر اب ہمیں کیا کرنا چاہیے۔ وہ بولے، گھر چلو۔ میں کہا کہ سردرد کی وجہ سے واپس گھر چلیں؟ وہ بولے کہ میں بہت تھک چکا ہوں، بس اب چلو۔ اس وجہ سے بیچ ہنی مون، کاجول اور اجئے دیوگن واپس ممبئی آگئے تھے۔
کاجول اور اجئے دیوگن کی فلمیں ورک فرنٹ کی بات کریں تو اجئے دیوگن کی فلم دریشیم 2 کل جمعہ 18 نومبر کو ریلیز ہوچکی ہے، جسے شائقین اور ناقدین کی جانب سے زبردست رسپانس مل رہا ہے۔ وہیں، کاجول کی نئی فلم سلام وینکی کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے جو 9 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔