بالی ووڈ اداکارہ کاجول اپنی ایکٹنگ کے علاوہ اپنے مزاحیہ انداز کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔ جب کاجول اپنے کرئیر کی بلندیوں پر تھیں، تب انہوں نے اجئے دیوگن سے شادی رچالی تھی۔ حالانکہ اداکارہ کے لیے نہ شادی اتنی آسان رہی اور نہ ہی شادی کے بعد حمل کا دور۔ شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کاجول نے ایک بار پھر بتایا تھا کہ پہلے انہیں ان سب چیزوں میں یقین نہیں تھا، لیکن بعد میں دھیرے دھیرے ان کی سوچ بدل گئی۔ فلم ہلچل کے سیٹ پر ان کی ملاقات اجئے دیوگن سے ہوئی تھی۔
والد کی مرضی کے بغیر کی شادی کاجول نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے والد 24 سال کی چھوٹی عمر میں ان کی شادی ہیں کرنا چاہتے تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ کاجول اپنے کرئیر پر دھیان دیں۔ حالانکہ کاجول کے فیصلے میں ان کی ماں تنوجا ہمیشہ سے ان کے ساتھ تھیں۔ ایسے میں کاجول نے اپنے دل کی سنی اور اجئے دیوگن سے شادی کا من بنالیا۔ رپورٹس کے مطابق کاجول کے والد شادی کے بعد اداکارہ سے چار دنوں تک ناراض رہے تھے۔ حالانکہ بعد میں سب ٹھیک ہوگیا تھا۔
دوبارہ اداکارہ کا ہوچکا ہے حمل ضائع جب اداکارہ کبھی خوشی کبھی غم کے لیے شوٹ کررہی تھیں، تب وہ حاملہ تھیں۔ جب لوگ فلم کی کامیابی منارہے تھے، تب اداکارہ اسپتال میں بھرتی تھیں۔ اس وقت وہ مسکیریج کے درد سے گزر رہی تھیں۔ کاجول نے انٹرویو میں بتایا کہ اس مرتبہ انہوں نے دوبارہ اپنے بچے کو کھودیا تھا۔ بتادیں، اس سے پہلے بھی اداکارہ کا ایک اور مسکیریج ہوچکا تھا۔ دو دو مسکیریج کا درد جھیل چکیں کاجول آج دو بچوں کی ماں ہیں۔ کاجول کے بیٹے کا نام یُگ ہے اور بیٹی کا نام نیاسا دیوگن ہے۔ کاجول اپنی فیملی کے ساتھ ایک خوشحال زندگی گزار رہی ہیں۔ اداکارہ نے کہا تھا، ’اوپر والے کی مہربانی ہوئی، آج ہمارے پاس نیاسا اور یگ ہیں، ہماری فیملی پوری ہوگئی۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔