سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کی ڈیبیو فلم میں نظر آئیں گی کاجول، اگلے سال فلور پر جائے گی فلم
سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کی ڈیبیو فلم میں نظر آئیں گی کاجول، اگلے سال فلور پر جائے گی فلم
کاجول، ابراہیم کے والد سیف علی خان کے ساتھ کئی فلموں میں اسکرین شیئر کرچکی ہیں جس میں دل لگی، ہمیشہ، اور تاناجی: دا ان سنگ وارئیر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کاجول پروڈیوسر کرن جوہر کے ساتھ 12 سالوں بعد کام کرنے جارہی ہیں۔
سیف علی خان کے بیٹے اور سارا علی خان کے بھائی ابراہیم علی خان بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس فلم کو کرن جوہر پروڈیوس کریں گے۔ وہیں، بومن ایرانی کے بیٹے کیوج ایرانی اس کے ڈائریکٹر ہوںگے۔ اب بتایا جارہا ہے کہ اداکارہ کاجول بھی اس فلم کا حصہ ہوں گی۔
ابراہیم کے ساتھ نظر آئیں گی کاجول ای ٹائمس نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ابراہیم علی خان کی فلم میں کاجول بھی ایک اہم کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔ حالانکہ، ابھی فلم کے ٹائٹل کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے، لیکن اس کی کہانی کشمیری دہشت گردی کے اردگرد گھومے گی اور یہ اگلے سال فلور پر جائے گی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس مووی میں کاجول کا اسٹرانگ کیریکٹر ہوگا اور وہ زیادہ تر اسکرین ابراہیم علی کے ساتھ شیئر کریں گی۔
سیف علی خان کے ساتھ کرچکی ہیں کام اس سےپہلے کاجول، ابراہیم کے والد سیف علی خان کے ساتھ کئی فلموں میں اسکرین شیئر کرچکی ہیں جس میں دل لگی، ہمیشہ، اور تاناجی: دا ان سنگ وارئیر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کاجول پروڈیوسر کرن جوہر کے ساتھ 12 سالوں بعد کام کرنے جارہی ہیں۔ اس سے پہلے دونوں نے فلم مائے نیم از خان کے لیے ساتھ کام کیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔