உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کمال راشد خان کا دعویٰ- ’عمران‘ کو ڈیٹ کر رہی ہیں کنگنا رانوت، کہا- ’یہ تو لو جہاد ہے دیدی‘

    اداکار اور نقاد کمال راشد خان (Kamaal Rashid Khan) اپنی فلموں کو لے کر کم اور متنازعہ بیانات کو لے کر زیادہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہنے والے کے آر کے اکثر ہی کسی نہ کسی سیلیبرٹی کو لے کر متنازعہ بیان دیتے ہیں اور پھر سرخیوں میں چھا جاتے ہیں۔ کمال راشد خان (Kamaal R Khan Twitter) ایک بار پھر کچھ ایسا ہی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: اداکار اور نقاد کمال راشد خان (Kamaal Rashid Khan) اپنی فلموں کو لے کر کم اور متنازعہ بیانات کو لے کر زیادہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہنے والے کے آر کے اکثر ہی کسی نہ کسی سیلیبرٹی کو لے کر متنازعہ بیان دیتے ہیں اور پھر سرخیوں میں چھا جاتے ہیں۔ کمال راشد خان (Kamaal R Khan Twitter) ایک بار پھر کچھ ایسا ہی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ آئے دن کسی نہ کسی سیلیبرٹی کو لے کر متنازعہ ٹوئٹ کرنے والے اور انڈسٹری کے لوگوں سے جھگڑا مول لینے والے کمال راشد خان نے اب بالی ووڈ (Bollywood) کی ’پنگا کوئن‘ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) کو نشانے پر لیا ہے۔ کنگنا رانوت کو لے کر کے آر کے نے ایک دعویٰ کیا ہے، جو کہ اداکارہ کی ذاتی زندگی سے متعلق ہے۔

      کنگنا رانوت کو لے کر کے آر کے نے ایک ٹوئٹ کیا تھا۔ حالانکہ کچھ ہی دیر بعد انہوں نے اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ بھی کر دیا۔ کے آر کے نے اپنے ٹوئٹ میں کوئن کنگنا رانوت کو لے کر دعویٰ کیا ہے کہ وہ عمران نام کے ایک شخص کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ’لو جہاد‘ کو لے کر بھی اداکارہ کو نشانے پر لیا ہے۔ کمال راشد خان نے کنگنا رانوت کی دو تصویر بھی ٹوئٹ کی تھیں، جس میں وہ ایک شخص کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

      کمال راشد خان کا دعویٰ ہے کہ تصویر میں کنگنا رانوت کے ساتھ نظر آرہا شخص عمران خان ہے، جسے ان دنوں اداکارہ ڈیٹ کر رہی ہیں۔ اپنے ٹوئٹ میں کمال راشد خان لکھتے ہیں- ’بریکنگ نیوز- کنگنا رانوت عمران نام کے مصری لڑکے کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ یہ تو لو جہاد ہے دیدی۔ آپ سے یہ امید نہیں تھی‘۔ حالانکہ رات 8 بجے کے قریب کئے اس ٹوئٹ کو بعد میں کے آر کے نے ڈیلیٹ کر دیا۔

      kangana ranaut, imran, rizwan
      کمال راشد خان نے یہ ٹوئٹ اب ڈیلیٹ کر دی ہے۔

      تاہم کمال راشد خان کے اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کرنے سے پہلے ہی یہ صارف کی نظر میں آگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔ کئی صارف نے کے آر کے کے ٹوئٹ پر ردعمل بھی ظاہر کیا۔ وہیں اب کنگنا رانوت کے فین کے آر کے کے اس دعوے پر ان کے ردعمل کا انتظار کر رہے ہیں۔

      kangana ranaut, rizwan
      کچھ دنوں پہلے ہی کنگنا رانوت نے یہ تصویر پوسٹ کی تھی۔ (تصویر کریڈٹ: @kanganaranaut)

      واضح رہے کہ کنگنا رانوت نے 28 جولائی کو ہی ایک شخص کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی۔ تصویر میں موجود شخص کا برتھ ڈے سیلیبریٹ کرتے ہوئے کنگنا رانوت نے یہ تصویر شیئر کی تھی، جس میں وہ شخص کو کیک کھلاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ کنگنا رانوت کی شیئر کی ہوئی تصویر میں جو شخص نظر آرہا ہے، کے آر کے نے اسی کے ساتھ کنگنا کی تصویر شیئر کی ہے، جسے انہوں نے عمران بتایا ہے، لیکن کنگنا رانوت نے اپنے پوسٹ میں شخص کا نام ’رضوان‘ لکھا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: