Razia Sultan: کمال امروہی کا ڈریم پروجیکٹ تھی’رضیہ سلطان‘، کروڑوں کے بجٹ والی تاریخی فلم کا ہوا تھا ایسا حشر
کمال امروہی کا ڈریم پروجیکٹ ’رضیہ سلطان‘ کیوں نہیں دکھا پایا کمال۔
Historical Films Of Bollywood: کمال امروہی نے فلم رضیہ سلطان میں ان سبھی چیزوں کو شامل کیا جو فلم کو کامیاب بنا سکے۔ جیسے اچھی اسٹارکاسٹ، کہانی، اچھا میوزک، اچھا ڈائریکشن، بہترین فلم بندی و دیگر سبھی کچھ۔ لیکن ان سب کے بعد بھی باکس آفس پر یہ فلم فلاپ ثابت ہوئی تھی۔
Historical Films Of Bollywood: کمال امروہی ہندی سنیما کا بہت بڑا نام ہے۔ انہوں نے بالی ووڈ کو کئی بہترین فلمیں دیں۔ ان کی یادگار فلموں میں پاکیزہ، محل اور رضیہ سلطان شامل ہیں۔ رضیہ سلطان ان کی آخری فلم تھی جو ایک تاریخی موضوع پر بنائی گئی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ کمال صاحب کی یہ فلم ان کا ڈریم پروجیکٹ تھا۔
ہندی سینما کے کئی بڑے ڈائریکٹرس نے تاریخی موضوع پر فلمیں بنائی ہیں۔ ان فلموں میں مغل اعظم، جودھا اکبر، اشوکا، پدماوت جیسی فلموں کے نام آتے ہیں۔ حالانکہ سال 1983 میں رضیہ سلطان کو جتنے زبردست طریقے سے بنایا گیا تھا، اسے کمال امروہی کا ہی کمال مانا جاتا ہے۔ تاریخی موضوع کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے کمال امروہی نے رضیہ سلطان کو چار سے پانچ کروڑ روپے کے بجٹ میں بنایا تھا۔ فلم کو ہٹ کرانے کے لئے کمال امروہی نے سوپر اسٹار دھرمیندر اور فلم انڈسٹری کی ڈریم گرل کہی جانے والی ہیمامالینی کو مرکزی کردار کے لئے منتخب کیا تھا۔
کمال امروہی نے فلم رضیہ سلطان میں ان سبھی چیزوں کو شامل کیا جو فلم کو کامیاب بنا سکے۔ جیسے اچھی اسٹارکاسٹ، کہانی، اچھا میوزک، اچھا ڈائریکشن، بہترین فلم بندی و دیگر سبھی کچھ۔ لیکن ان سب کے بعد بھی باکس آفس پر یہ فلم فلاپ ثابت ہوئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو رضیہ سلطان صرف دو کروڑ کا ہی کاروبار کر سکی تھی۔
کیوں نہیں چل سکی فلم؟ اس وقت اس فلم کے فلاپ ہونے کی بہت سی قیاس آرائیاں کی گئی تھیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ فلم میں اردو کی بہت اعلیٰ سطح کو شامل کیا گیا ہے، بہت بھاری اردو ڈائیلاگ معاشرے کے ایک بہت بڑے طبقے کے سر کے اوپر سے نکل گئے۔ اسی وجہ سے فلم نہیں چل سکی۔ فلم کے ایک سین میں جب ایک بوڑھی عورت انصاف کے لیے التمش کے پاس آتی ہے تو التمش کا اس عورت کی پکار پر لبیک کہنا، اب کتنے ناظرین کو 'لببیک' کا مطلب معلوم ہوگا۔ فلم میں اس طرز کے ڈائیلاگس کی کوئی کمی نہیں تھی۔ جس کی وجہ سے کمال کی رضیہ سلطان باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔