سوپر اسٹار کمل حاسن نے حال ہی میں ریالیٹی شو بگ باس تمل کے سیزن 6 کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ اب وہ اپنی نئی فلم انڈین 2 کے شوٹ میں مصروف ہوگئے ہیں۔ اس فلم کے ڈائریکٹر شنکر ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کمل سیٹ پر اپنی لگژری کار سے نہیں بلکہ ہیلی کاپٹر سے پہنچ رہے ہیں اور اب انہوں نے ہیلی کاپٹر کو کیب بنالیا ہے اور اسی سے وہ سیٹ پر روز آنا جانا کررہے ہیں۔
ٹریڈ انالسٹ رمیش بالا نے ٹوئٹر اکاونٹ پر کچھ فوٹوز پوسٹ کی ہیں، جس میں کمل حاسن ہیلی کاپٹر کے سامنے پوز دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کیپشن میں بتایا کہ کمل حاسن روزانہ انڈین 2 کے سیٹ پر پہنچنے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کررہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، کمل حاسن انڈین 2 کی شوٹنگ کے لیے تروپتی سے گنڈی کوٹہ کا سفر روز ہیلی کاپٹر سے طئے کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں کمل حاسن اپنے اسٹائیلسٹ کے ساتھ ہیلی کاپٹر کے اندر بیٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
کمل حاسن کی انڈین 2 سال 1996 میں ریلیز ہوئی فلم انڈین کا سیکویل ہے۔ یہ مووی سال 2019 میں فلور پر گئی تھی، لیکن سیٹ پر کرین ایکسیڈنٹ اور پھر کورونا وبا کی وجہ سے شوٹنگ ملتوی ہوگئی تھی۔ گزشتہ سال 2022 اگست میں دوبارہ انڈین ٹو کی شوٹنگ شروع ہوئی ہے۔ اس مووی میں کمل حاسن کے علاوہ سدھارتھ، کاجل اگروال، رکول پریت سنگھ اور دیگر ستارے اہم کردار میں نظر آئیں گے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔