اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اداکار کمل ہاسن کا نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان ، تمل ناڈو کی سیاست میں تبدیلی کا عزم

    کمل ہاسن کی فائل فوٹو

    کمل ہاسن کی فائل فوٹو

    گزشتہ کئی مہینوں سے جاری قیاس آرائی کو ختم کرتے ہوئے اداکار کمل ہاسن نے کہا ہے کہ وہ اپنی سیاسی پارٹی بنانے پر غور کررہے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      چنئی : گزشتہ کئی مہینوں سے جاری قیاس آرائی کو ختم کرتے ہوئے اداکار کمل ہاسن نے کہا ہے کہ وہ اپنی سیاسی پارٹی بنانے پر غور کررہے ہیں۔ میڈیا کو دئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی دوسری پارٹی انہیں ایسا پلیٹ فارم نہیں دے سکتی جو ان کے ہدف کے عین مطابق ہو۔
      ہاسن نے کہا کہ میں سیاسی پارٹی بنانے پر غورکررہا ہوں ۔ تمل ناڈو کی سیاست بدل سکتی ہے ۔ ریاست میں تبدیلی چاہئے ، خواہ اس کی شروعات دھیمی ہی کیوں نہ ہو، میں پریشانیوں سے فوری طور پر نجات دلانے کا وعدہ تو نہیں کرسکتا ، لیکن تبدیلی کا وعدہ ضرور کرسکتا ہوں ۔
      موقع پرستی کے لگائے جارہے الزامات پر ہاسن نے کہا کہ یہ میرے متحرک سیاست میں آنے کا صحیح وقت ہے ، ابھی جتنا غلط ہوسکتا تھا ، ہورہا ہے ، ہمیں بہتر حکومت کی ضرورت ہے ، سیاست میں میری انٹری کے بعد یا تو میں اس سے باہر آجاوں گا یا پھر بدعنوانی ۔
      دیگر سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ ان کی ملاقاتوں کو لے کر قیاسی آرائی پر انہوں نے کہا کہ کیرالہ کے وزیر اعلی سے میری ملاقات ہوئی تھی ، میں چاہتا تھا کہ بات چیت میں اضافہ ہو ، ایک سیاسی پارٹی کی ایک ذہنیت ہوتی ہے اور میں نہیں سوچتا ہوں کہ سیاست کا میرا ہدف کسی دوسری پارٹی کے ذہنیت سے میل جول کھاتا ہے۔
      تمل ناڈو کی موجودہ سیاسی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ وی کے ششی کلا کو اے آئی اے ڈی ایم کے کے جنرل سکریٹری کے عہدہ سے ہٹانا ایک ٹھوس قدم ہے ، میں اس سے نجات پانے کیلئے کافی ترش تھا ، اب میں زیادہ پرجوش ہوں کہ تمل ناڈو کی سیاست بدل سکتی ہے۔
      First published: