چنئی۔ مشہور فلم اداکار کمل ہاسن آج صبح اپنے گھر میں سیڑھیوں سے گر گئے۔ انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہیں نجی ہسپتال لے جایا گیا ہے جہاں پتہ چلا ہے کہ ان کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔ صبح ان کی ٹانگ کا آپریشن کیا گیا ہے۔ وہ آئی سی یو میں ہیں اور طبیعت ٹھیک ہے۔
کمل چند روز قبل ہی امریکہ سے واپس آئے ہیں جہاں وہ تین زبانوں میں بننے والی کامیڈی فلم ’’شاباش نائیڈو ‘‘ کی شوٹنگ کررہے تھے۔ اداکار کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ چونکہ کمل ہاسن زیر علاج ہیں اس لئے وہ لندن انڈین فلم فیسٹیول میں حصہ نہیں لیں گے جہاں اس اواخر ہفتہ کو انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا جانا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔