کمل ہاسن کی چھوٹی بیٹی اکشرا ہاسن ساؤتھ کی فلموں میں ایکٹو تو ہیں ہی ۔ انہوں نے سال 2015 میں آئی فلم " شمی تابھ " سے بالی ووڈ یبیو کیا تھا۔ اس فلم میں وہ ساؤتھ کے سپر اسٹار دھانش اور بالی ووڈ کے عظیم اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ لیکن وہ ایک مرتبہ پھر سے سرخیوں میں ہیں پر اس بار وجہ بیحد چونکا دینے والی ہے۔ کمل ہاسن کی بیٹی کی کچھ پرائیویٹ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان میں اکشرا ہاسن ہی ہیں۔ ان تصویروں میں اکشرا انڈر گارمینٹس میں سیلفی لیتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ یہ تصویریں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ حالانکہ یہ کنفرم طور پر نہیں کہہ سکتے کہ یہ تصویریں اکشرا نے خود سوشل میڈیا پر ڈالی ہیں یا پھر کسی نے ان فوٹو سے چھیڑ چھاڑ کی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔