உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کمال راشد خان پر فٹنس ماڈل نے لگایا آبروریزی کا الزام، ممبئی میں درج ہوئی ایف آئی آر

    کمال راشد خان پر فٹنس ماڈل نے لگایا آبروریزی کا الزام، ممبئی میں درج ہوئی ایف آئی آر

    کمال راشد خان پر فٹنس ماڈل نے لگایا آبروریزی کا الزام، ممبئی میں درج ہوئی ایف آئی آر

    اکثر انڈسٹری کے لوگوں سے اختلافات کرنے والے کمال راشد خان (Kamaal Rashid Khan) آج خود ایک بڑی مصیبت میں پھنس گئے ہیں۔ بالی ووڈ کے نقاد کے خلاف ایک فٹنس ماڈل نے آبروریزی کا الزام لگایا ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: کمال راشد خان (Kamaal Rashid Khan) آئے دن کسی نہ کسی معاملے کو لے کر متناعہ ٹوئٹ کرتے رہتے ہیں۔ اپنے بیانات اور ٹوئٹ کو لے کر کے آرکے ہمیشہ سرخیوں میں چھائے رہتے ہیں۔ اکثر انڈسٹری کے لوگوں سے اختلافات مول لینے والے کمال راشد خان آج خود ایک بڑی مصیبت میں پھنس گئے ہیں۔ بالی ووڈ نقاد کے خلاف ایک فٹنس ماڈل نے آبروریزی کا الزام عائد کیا ہے۔

      کمال راشد خان پر آبروریزی کی کوشش کرنے کا الزام لگانے والی متاثرہ خاتون کا نام تاشا حیات ہے۔ واضح رہے کہ تاشا حیات ایک مشہور فٹنس ماڈل ہیں۔ ماڈل نے ایف آئی آر 26 جون 2021 کو ممبئی کے ورسووا پولیس اسٹیشن میں درج کروائی ہے۔ حالانکہ اب تک ان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر تاشا کے ذریعہ درج کرائی ہوئی ایف آئی آر کی کاپی وائرل ہو رہی ہے۔

      KRK

      کمال راشد خان کے خلاف فٹنس ماڈل نے آبروریزی کا الزام لگایا ہے۔آپ کو بتادیں کہ تاشا حیات گزشتہ کئی سالوں سے فٹنس کو لے کر سوشل میڈیا پر خوب پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ وہیں کے آر کے ان دنوں اپنے دبئی والے گھر پر ہیں، کچھ دن پہلے ہی انہوں نے گھر کے باہر سے سیلفی پوسٹ کی تھی۔ وہ مسلسل اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں کے آر کے سلمان خان کی فلم رادھے کے ریویو کو لے کر بہت ہی زیادہ سرخیوں میں رہے تھے۔ سلمان خان نے کے آر کے کے خلاف شکایت درج کروائی تھی، جس کے بعد کورٹ نے انہیں لتاڑ لگائی تھی۔

      واضح رہے کہ سلمان خان سے پنگا لینے کے بعد کمال راشد خان نے میکا سنگھ (Mika Singh) کو بھی گھیرا ہے۔ کئی دنوں تک دونوں کے درمیان زبانی جنگ چلتی رہی، جس کے بعد انہوں نے گووندا کا نام لیتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا۔ حالانکہ اس کے بعد انہوں نے وضاحت بھی کی۔ حال ہی میں انہوں نے بالی ووڈ اداکار میں ارجن کپور (Arjun Kapoor) کا نام گھسیٹا ہے اور انہیں اپنا سچا دوست بتاتے ہوئے انہیں اصلی مرد بتایا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: