فلم نقاد اور اداکار کمال راشد خان Film critic and actor Kamal Rashid Khan کو ممبئی پولیس نے 2020 میں ایک متنازعہ ٹویٹ کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔ کے آر کے کے KRK# نام سے مشہور خان کو ملاڈ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ انہیں ممبئی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ کے آر کے کو آج بوریولی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
کمال راشد خان اکثر بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستاروں کو کوستے رہتے ہیں۔ وہ اکثر ان کا مذاق اڑاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ہر فلم پر ریویو کرتے ہیں،خود کو فلمی نقاد Film critic کہتے ہے۔ حال ہی میں انہوں نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں کئی فلمی ستاروں کو قبر میں لیٹے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ ان قبروں پر فلموں کے نام بھی لکھے ہوئے تھے۔ تصویر میں KRK بائیکاٹ لکھے پھاوڑے سے برہماسترا کی قبر کھودتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ ان کی ٹی شرٹ پر اوم لکھا ہوا نظر آ رہا ہے۔
وہ اکثر چرچا میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ کمال راشد خان فلموں کے ریویو اور اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں چھائے رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے نام سے خان سر نام کو ہٹا کر کمار کر دیا تھا۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا، 'آج میں نے اپنے نام سے 'خان' ہٹا کر اپنی اہلیہ کا surname کمار شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میری بیوی کا نام انیتا کمار ہے۔ تو اب میرا نام کمال راشد کمار ہوگا۔
کمال راشد خان ریئلٹی ٹی وی شو بگ باس کا حصہ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کچھ فلموں میں بھی کام کیا تھا جو بری طرح فلاپ ہوئیں۔ خان نے سوشل میڈیا سائٹس پر کچھ بالی ووڈ اسٹارز کے لیے غلط الفاظ استعمال کیے تھے جس کے بعد ان کا ٹوئٹر ہینڈل معطل کردیا گیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔