ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اس اداکار کو ستا رہا جان کا خطرہ، ٹوئٹ کرکے لیا سلمان، اکشے کمار اور کرن جوہر کا نام

کمال آر خان عرف کے آر کے نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے فلمساز اور ہدایت کار کرن جوہر، سپراسٹار سلمان خان، اکشے کمار، آدتیہ چوپڑا اور ساجد ناڈیاڈ والا کو نشانے پر لیا ہے۔

  • Share this:
اس اداکار کو ستا رہا جان کا خطرہ، ٹوئٹ کرکے لیا سلمان، اکشے کمار اور کرن جوہر کا نام
اس اداکار کو ستا رہا جان کا خطرہ، ٹوئٹ کرکے لیا سلمان، اکشے کمار اور کرن جوہر کا نام

نئی دہلی: فلم ’دیش دروہی’ سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کی شروعات کرنے والے کمال آر خان عرف کے آر کے آئے دن اپنے متنازعہ ٹوئٹ کے سبب ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ویسے ٹوئٹر پر کے آر کے کو فالو کرنے والوں کی کمی نہیں ہے، اس سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر انہیں 52 لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔ اسی درمیان کے آر کے نے ایک ٹوئٹ کرکے ٹوئٹر پر ہنگامہ مچا دیا ہے۔ کے آر کے کا تازہ ٹوئٹ اب جم کر وائرل ہو رہا ہے۔ آخر انہوں نے اپنےاس ٹوئٹ میں ایسا کیا لکھ دیا ہے، جس کی وجہ سے ایک بار پھر سے سرخیوں میں آگئے ہیں۔


کے آر کے نے کیا لکھا ہے ٹوئٹ میں؟


دراصل، کے آرکے نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے فلمساز اور ڈائریکٹر کرن جوہر، سپر اسٹار سلمان خان، اکشے کمار، آدتیہ چوپڑا اور ساجد ناڈیا والا کو نشانے پر لیا ہے۔ انہوں نے اپنے اس ٹوئٹ میں لکھا ہے، ’میں سبھی کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر مجھے کچھ بھی ہوا تو اس کے ذمہ دار کرن جوہر، سلمان خان، اکشے کمار، آدتیہ چوپڑا اور ساجد ناڈیاڈ والا ہوں گے۔ ان لوگوں نے مجھے ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔




اتنا ہی نہیں، کے آر کے نے اپنے اس ٹوئٹ میں وزیر اعطم مودی، امت شاہ اور کچھ نیوز چینلوں کو بھی ٹیگ کیا ہے۔ حالانکہ کے آرکے کے اس ٹوئٹ پر نیٹیجنس کا ملا جلا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 14, 2020 04:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading