உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bigg Boss OTT: شلپا شیٹی کی بہن شمتا شیٹی پر پھر برسیں کامیا پنجابی، کہا- ’راکیش تمہارے اشاروں میں ناچنے والوں میں سے نہیں‘

    شمتا شیٹی پر پھر برسیں کامیا پنجابی، کہا- ’راکیش تمہارے اشاروں میں ناچنے والوں میں سے نہیں‘

    شمتا شیٹی پر پھر برسیں کامیا پنجابی، کہا- ’راکیش تمہارے اشاروں میں ناچنے والوں میں سے نہیں‘

    شو کی فنالے اب جیسے جیسے نزدیک آرہا ہے، ویسے ویسے شمتا شیٹی (Shamita Shetty)اور راکیش باپٹ ایک دوسرے سے جدا ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ حال ہی میں شمتا شیٹی اور راکیش باپٹ (Raqesh Bapat) کی زبردست بحث ہوئی۔ اس بحث کے دیکھنے کے بعد ٹی وی اداکارہ کامیا پنجابی (Kamya Panjabi)، شمتا شیٹی پر ایک بار پھر برسی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      بگ باس او ٹی ٹی (Bigg Boss OTT) کنٹسٹنٹ شمتا شیٹی اور گھر کے اندر شو کا حصہ اداکار راکیش باپٹ (Raqesh Bapat) کی کیمسٹری لوگوں کے درمیان بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ دونوں کے درمیان کبھی پیار، کبھی تکرار شو کو مسالہ اور لوگوں کو گاسپس کرنے کا موقع دے رہا ہے۔ دونوں کے درمیان آخر چل کیا رہا ہے، یہ کوئی نہیں سمجھ پا رہی ہا۔ شو کی فنالے اب جیسے جیسے نزدیک آرہا ہے، ویسے ویسے دونوں ایک دوسرے سے جدا ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ حال ہی میں شمتا اور راکیش کی زبردست بحث ہوئی۔ اس بحث کے دیکھنے کے بعد ٹی وی اداکارہ کامیا پنجابی (Kamya Panjabi)، شمتا شیٹی پر ایک بار پھر برسی ہیں۔

      گزشتہ کچھ ایپیسوڈ سے دیکھا جا رہا ہے کہ شمتا شیٹی (Shamita Shetty) اور راکیش باپٹ (Raqesh Bapat) کے درمیان کچھ اختلاف چل رہا ہے، دونوں کے درمیان اختلاف ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ بات اتنی بڑھ گئی کہ شمتا شیٹی نے یہاں تک کہہ دیا کہ راکیش ان کے لائق نہیں ہیں۔

      کامیا پنجابی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا- ’صحیح کہا #shamita راکیش باپٹ وہ آدمی نہیں ہے، جو تمہارے اشاروں پر ناچ سکے۔ راکیش یقینی طور پر ان میں سے نہیں ہے۔ اور ہاں... وہ الجھن میں نہیں ہے۔ حقیقت میں وہ اب اور زیادہ واضح اور صاف وشفاف معلوم ہو رہا ہے۔ #BiggBossOTT'۔

      Bigg Boss OTT, Kamya Panjabi, Shamita shetty, Raqesh Bapat, Kamya Panjabi lashesout on BShamita shetty, Social Media, Viral News, शमिता शेट्टी, काम्या पंजाबी, राकेश बापट, बिग बॉस ओटीटी
      حالانکہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب کامیا پنجابی نے عوامی طور پر شمتا شیٹی کے تئیں اپنی ناپسندیدگی کا اظہار اس طرح سے ظاہر کیا ہو۔ اپنے بولڈ اور مشتعل رویے کے لئے جانی جانے والی اداکارہ کامیا پنجابی شمتا شیٹی کو بگ باس او ٹی ٹی کا حصہ دیکھ کر خوش نہیں تھی۔ انہوں نے پہلے بھی دو بار بگ باس او ٹی ٹی کا حصہ بننے کے لئے اداکارہ پر تنقیدکی تھی۔

      واضح رہے کہ گزشتہ ایپیسوڈ میں شمتا شیٹی نے نیہا بھسین سے کہا کہ راکیش ان کے لئے صحیح آدمی نہیں ہیں، کیونکہ وہ اس کے لئے اسٹینڈ نہیں لے سکتے۔ انہوں نے نیہا بھسین اور پرتیک سہجپال سے کہا کہ اگر وہ پھر سے راکیش کے قریب آتی ہیں تو انہیں روک دیں۔ راکیش باپٹ سیمی فنالے میں تو پہنچ گئے ہیں، لیکن ان کی اور شمتا شیٹی کی بانڈنگ میں اب درار بھی نظر آرہی ہے۔ دونوں کے درمیان یہاں تک کی بات چیت بھی بند ہوگئی ہے۔ دونوں اپنے درمیان کے اختلافات ضرور حل کرنا چاہیں، لیکن جمعرات کے ایپیسوڈ میں ٹکٹ ٹو فنالے ٹاسک کے بعد دونوں کے درمیان جھگڑے مزید بڑھ گئے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: