உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت ہوئیں کورونا پازیٹیو ، خود کو گھر میں کیا کوارنٹائن

    بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت ہوئیں کورونا پازیٹیو ، خود کو گھر میں کیا کوارنٹائن ۔ (Photo: kanganaranaut /Instargram)

    بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت ہوئیں کورونا پازیٹیو ، خود کو گھر میں کیا کوارنٹائن ۔ (Photo: kanganaranaut /Instargram)

    کنگنا رناوت نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر فینس کے ساتھ یہ جانکاری شیئر کی ہے ۔ انہوں نے ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں وہ دھیان لگاتی نظر آرہی ہیں ۔

    • Share this:
      ممبئی : کورونا کے قہر نے افراتفری مچا رکھی ہے ۔ ملک میں مسلسل بڑھتے معاملات کے درمیان اب بالی ووڈ کی پنگا کوئن یعنی کنگنا رناوت بھی کورونا کا شکار ہوگئی ہیں ۔ ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر انہوں نے اپنے فینس کو یہ جانکاری دی ہے ۔ رپورٹ پازیٹیو آنے کے ساتھ ہی انہوں نے خود کو کوارنٹائن کرلیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ڈاکٹرس سے مشورہ لے رہی ہیں ۔

      کنگنا رناوت نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر فینس کے ساتھ یہ جانکاری شیئر کی ہے ۔ انہوں نے ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں وہ دھیان لگاتی نظر آرہی ہیں ۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا : گزشتہ کچھ دنوں سے میں تھکاوٹ اور کمزوری محسوس کررہی تھی اور میری آنکھوں میں ہلکی جلن ہورہی تھی ۔ ہماچل جانے کی امید میں کل میں نے اپنا ٹیسٹ کرایا تھا اور آج اس کا نتیجہ آیا ہے ۔ میں کورونا پازیٹیو ہوں ، میں نے خود کو کوارنٹائن کرلیا ہے ۔ مجھے بالکل بھی نہیں معلوم تھا کہ یہ وائرس میرے جسم میں ہے ، اب مجھے پتہ ہے کہ میں اس کو ختم کردوں گی ۔



      کنگنا نے مزید لکھا کہ اگر آپ ڈر گئے تو یہ آپ کو مزید ڈرائے گا ۔ آئیے اس کورونا کو ختم کرتے ہیں ۔ یہ کچھ بھی نہیں ہے ایک معمولی سا فلیو ہے ، جس کو بہت زیادہ دبایا گیا تھا اور اب یہ کچھ لوگوں پر ہے ۔ ہرہر مہادیو ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: