ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت نے چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کئے جانے کی کردی اپیل

کنگنا رانوت نےکہا ’’اگر کوئی ہمارے ہاتھ سے انگلیاں کاٹنے کی کوشش کرے تو کس طرح کی تکلیف ہوگی آپ کو۔ وہی تکلیف پہنچائی ہے چین نے۔ ہمیں لداخ پر اپنی لالچی نظریں جماکر۔ وہاں ہماری سرحد کا ایک ایک انچ بچانے کے لئے ہمارے 20 فوجی شہید ہوگئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 27, 2020 07:55 PM IST
  • Share this:
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت نے چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کئے جانے کی کردی اپیل
کنگنا رانوت نے چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کئے جانے کی کردی اپیل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت نے لوگوں سے چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ کنگنا رانوت کی ٹیم نے ان کا ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے، جس میں وہ سبھی چینی مصنوعات پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ کنگنا رانوت نے کہا ’’اگر کوئی ہمارے ہاتھ سے انگلیاں کاٹنے کی کوشش کرے تو کس طرح کی تکلیف ہوگی آپ کو۔ وہی تکلیف پہنچائی ہے چین نے۔ ہمیں لداخ پر اپنی لالچی نظریں جماکر۔ وہاں ہماری سرحد کا ایک ایک انچ بچانے کے لئے ہمارے 20 فوجی شہید ہوگئے ہیں۔


کیا یہ سوچنا درست ہے کہ صرف فوج جنگ کرتی ہے، اس میں ہمارا کوئی تعاون نہیں ہے۔ کیا ہم بھول گئے ہیں وہ وقت جب مہاتما گاندھی جی نے کہا تھا کہ اگر انگریزوں کی ریڑھ کی ہڈی توڑنا ہے تو ان کی تیار کردہ ہرمصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا۔ کیا یہ ضروری نہیں کہ ہم بھی اس جنگ میں حصہ لیں کیونکہ لداخ صرف زمین کا ایک ٹکڑا نہیں ہے۔ ہندوستان کی شناخت کا ایک بہت بڑا حصہ ہے‘‘۔


کنگنا رانوت نے کہا ’’ہمیں چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا تاکہ وہ یہاں سے حاصل کی ہوئی جائیداد سے اسلحہ خرید کر ہمارے فوجیوں پر حملہ نہ کریں۔ تصویر: انسٹاگرام۔
کنگنا رانوت نے کہا ’’ہمیں چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا تاکہ وہ یہاں سے حاصل کی ہوئی جائیداد سے اسلحہ خرید کر ہمارے فوجیوں پر حملہ نہ کریں۔ تصویر: انسٹاگرام۔


کنگنا رانوت نے کہا ’’ہمیں چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا تاکہ وہ یہاں سے حاصل کی ہوئی جائیداد سے اسلحہ خرید کر ہمارے فوجیوں پر حملہ نہ کریں۔ ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گے اور اس جنگ میں شریک ہوکر ہندوستان کو فتح دلائیں گے۔ جے ہند‘‘َ۔
First published: Jun 27, 2020 07:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading