ہوم » نیوز » اسپورٹس

Kisan Andolan: کرکٹر روہت شرما پر بھڑکیں کنگنا رانوت، کرکٹروں کو کہا ’دھوبی کا کتا‘

Kisan Andolan: سابق کرکٹر سچن تندولکر، انل کمبلے اور روی شاستری نے ’انڈیا ٹو گیدر’ (ہندوستان متحد ہے) اور انڈیا اگینسٹ پروپیگنڈہ’ (ہندوستان پروپیگنڈہ کے خلاف ہے) ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹ کئے ہیں۔ اسی ضمن میں روہت شرما نے بھی ٹوئٹ کیا۔ روہت شرما کے ٹوئٹ پر کنگنا رانوت نے سبھی کرکٹروں پر غصہ ظاہر کیا ہے۔

  • Share this:
Kisan Andolan: کرکٹر روہت شرما پر بھڑکیں کنگنا رانوت، کرکٹروں کو کہا ’دھوبی کا کتا‘
کرکٹر روہت شرما پر بھڑکیں کنگنا رانوت، کرکٹروں کو کہا ’دھوبی کا کتا‘

نئی دہلی: امریکی پاپ اسٹار ریحانہ (Rihanna) کے کسان آندولن (Farmer Protest) کی حمایت کرنے کے بعد کئی عالمی شخصیات اس کی حمایت میں اتر آئی ہیں۔ عالمی ہستیوں کے کسان آندولن (Sachin Tendulkar) کی حمایت کرنے کے بعد اس پر حکومت کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ حکومت کے اس ردعمل کو بالی ووڈ فنکاروں اور کرکٹروں کی زبردست حمایت ملی۔ سچن تندولکر سے لے کر وراٹ کوہلی تک سبھی کرکٹروں نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کئے۔ اس ضمن میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز روہت شرما (Rohit Sharma) نے بھی ٹوئٹ کیا، جس پر کنگنا رانوت بری طرح بھڑک گئیں۔


ہندوستان نے پاپ سنگر ریحانہ اور ماحولیات کارکن گریٹا تھنبرگ جیسی عالمی شخصیات کے زریعہ کسان آندولن کی حمایت کئے جانے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ بالی ووڈ کے کئی فنکاروں، کرکٹروں اور مرکزی وزرا نے حکومت کے رخ کی حمایت کی۔ سابق کرکٹر سچن تندولکر، انل کمبلے اور روی شاستری نے ’انڈیا ٹو گیدر‘ (ہندوستان متحد ہے) اور ’انڈیا اگینسٹ پروپیگنڈہ’ (ہندوستان پروپیگنڈا کے خلاف ہے) ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹ کئے ہیں۔ اس ضمن میں روہت شرما نے بھی ٹوئٹ کیا۔


روہت شرما کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کنگنا رانوت نے سبھی کرکٹروں کا موازنہ دھونی کے کتے سے کر ڈالی ہے۔ حالانکہ، کنگنا رانوت کے اس ٹوئٹ کو ٹوئٹر نے ڈیلیٹ کردیا ہے۔
روہت شرما کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کنگنا رانوت نے سبھی کرکٹروں کا موازنہ دھونی کے کتے سے کر ڈالی ہے۔ حالانکہ، کنگنا رانوت کے اس ٹوئٹ کو ٹوئٹر نے ڈیلیٹ کردیا ہے۔


روہت شرما نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، ’ہندوستان ہمیشہ تب مضبوط ہوا ہے، جب ہم سب متحد ہوکر رہے ہیں اور حل نکالنا وقت کا مطالبہ ہے۔ ہمارے کسان ہمارے قوم کی بھلائی میں بہت اہم رول نبھاتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ہر کوئی حل نکالنے میں اپنا رول بخوبی نبھائے گا’۔ روہت شرما کے اس ٹوئٹ پر کنگنا رانوت بری طرح بھڑک گئی ہیں۔

 روہت شرما نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، ’ہندوستان ہمیشہ تب مضبوط ہوا ہے، جب ہم سب متحد ہوکر رہے ہیں اور حل نکالنا وقت کا مطالبہ ہے۔

روہت شرما نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، ’ہندوستان ہمیشہ تب مضبوط ہوا ہے، جب ہم سب متحد ہوکر رہے ہیں اور حل نکالنا وقت کا مطالبہ ہے۔


روہت شرما کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کنگنا رانوت نے سبھی کرکٹروں کا موازنہ دھوبی کے کتے سے کر ڈالی ہے۔ حالانکہ، کنگنا رانوت کے اس ٹوئٹ کو ٹوئٹر نے ڈیلیٹ کردیا ہے۔ کنگنا رانوت نے ٹوئٹ کیا تھا، ’سارے کرکٹرس دھوبی کا کتا نہ گھر کا نہ گھاٹ کا، جیسے کیوں ساونڈ کر رہے ہیں؟ کسان ایسے قوانین کے خلاف کیوں ہوں گے، جو ان کی بھلائی کے لئے ہیں۔ یہ دہشت گرد ہیں، جو ہنگامہ مچا رہے ہیں، کہہ دو نا اتنا ڈر لگتا ہے’؟

 روہت شرما کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کنگنا رانوت نے سبھی کرکٹروں کا موازنہ دھونی کے کتے سے کر ڈالی ہے۔

روہت شرما کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کنگنا رانوت نے سبھی کرکٹروں کا موازنہ دھوبی کے کتے سے کر ڈالی ہے۔


واضح رہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ نے اس معاملے پر کہا ہے کہ کچھ خود غرض گروہ کے احتجاج پر اپنا ایجنڈا تھوپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا، ’خاص طور پر مشہور ہستیوں اور دیگر کے ذریعہ سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ اور تبصرہ کو سنسنی خیز بنانے کی کوشش نہ تو صحیح ہے اور نہ ہی ذمہ دارانہ ہے’۔ وہیں، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ کوئی بھی غلط تشہیر ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کو نہ تو خراب کرسکتا ہے اور نہ ہی ملک کو نئی بلندیوں پر پہنچنے سے روک سکتا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 04, 2021 03:13 PM IST