உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نواز الدین صدیقی کو دنیا کا ’بہترین‘ اداکار مانتی ہیں کنگنا رانوت، اداکار کی تعریف میں کہی یہ بات

    نواز الدین صدیقی کو دنیا کا ’بہترین‘ اداکار مانتی ہیں کنگنا رانوت، اداکار کی تعریف میں کہی یہ بات

    نواز الدین صدیقی کو دنیا کا ’بہترین‘ اداکار مانتی ہیں کنگنا رانوت، اداکار کی تعریف میں کہی یہ بات

    انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ (International Emmy Award) کے لئے نامزد ہونے کے بعد کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) نے نوازالدین صدیقی (Nawazuddin Siddiqui) کو ’دنیا کے سب سے بہترین فنکاروں میں سے ایک‘ بتایا ہے۔ نواز الدین صدیقی کو سیریس مین کے لئے سب سے بہترین اداکار کے زمرے میں نامزد کیا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) کم ہی مواقع پر کسی کی تعریف کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ اب حال ہی میں انہوں نے نوازالدین صدیقی (Nawazuddin Siddiqui) کی تعریفوں کے پُل باندھے ہیں۔ انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ (International Emmy Award) کے لئے نامزد ہونے کے بعد کنگنا رانوت نے نوازالدین صدیقی کو ’دنیا کے سب سے بہترین فنکاروں میں سے ایک‘ بتایا ہے۔ نواز الدین صدیقی کو سیریس مین کے لئے سب سے بہترین اداکار کے زمرے میں نامزد کیا گیا ہے۔

      کنگنا رانوت نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر نوازالدین صدیقی کی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس کے ساتھ انہوں نے نوازالدین صدیقی کو انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ کے لئے نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ کنگنا رانوت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھتی ہیں۔ ’مبارک ہو سر- آپ بے شک اس دنیا کے سب سے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں‘۔

      دوسری طرف نوازالدین صدیقی نے بھی انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ (International Emmy Award) کے لئے نامزد ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور ایک پوسٹ بھی شیئر کیا ہے۔ نوازالدین صدیقی اپنے پوسٹ میں لکھتے ہیں- ’واہ... سیریس مین نے مجھے سب سے بہترین اداکار کے زمرے میں مشہور ایمی ایوارڈس کے لئے مجھے نامزد کیا ہے۔ مبارک ہو ’سیریس مین‘ کی ٹیم’-

      kangana ranaut, kangana ranaut news
      کنگنا رانوت نے نوازالدین صدیقی کی تعریف میں پوسٹ شیئر کیا ہے۔ (تصویر کریڈٹ: @kanganaranaut)


      اپنے ایک بیان میں اداکار نے کہا- ’سدھیر کے ساتھ کام کرنے اور سیریز میں ایان منی کا کردار نبھانا میرے لئے کسی خواب کے سچ ہونے جیسا ہے ور انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ کے لئے اور فلم کو انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ کے لئے ملی نامزدگی سخت محنت کی دلیل ہے۔ میں بامعنی کہانیوں کی تصویر پر فخر کرنے کے لئے فخر محسوس کر رہا ہوں، جنہیں عالمی سطح پر پہچانا جا رہا ہے۔ جو اب ایک حقیقت ہے، نیٹ فلکس جیسے پلیٹ فارموں کے لئے شکریہ‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: