اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کنگنا رنوت کا اعلان۔ 9 تاریخ کو آ رہی ہوں ممبئی، کسی کے باپ میں ہمت ہے تو روک لے

    کنگنا رنوت نے ایک ٹویٹ کیا اور لکھا ' میں دیکھ رہی ہوں کہ بہت سے لوگ مجھے دھمکی دے رہے ہیں کہ مجھے ممبئی واپس نہیں آنا، اس لئے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب 9 ستمبر کو ممبئی واپس آوں گی۔ میں وہ وقت بھی شئیر کروں گی جب میں ممبئی ہوائی اڈے پر اتروں گی، کسی کے باپ میں ہمت ہے تو روک لے'۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی۔ اپنے بیانوں کو لے کر ہمیشہ چرچا میں رہنے والی بالی ووڈ کی ' پنگا کوین' کنگنا رنوت (Kangana Ranaut) سوشل میڈیا پر ہمیشہ چرچا کا موضوع بنی رہتی ہیں۔ سشانت کیس (SSR Case)  میں اپنی بیباک رائے رکھنے والی کنگنا بالی ووڈ کی پول۔ پٹی کھول رہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے بتایا کہ شیوسینا لیڈر سنجئے راوت (Sanjay Raut) سے انہیں کھلے عام دھمکیاں مل رہی ہیں۔ اپنے اسی ٹویٹ میں انہوں نے ممبئی کا موازنہ پاکستان مقبوضہ کشمیر (PoK) سے کر ڈالا جس کے بعد بالی ووڈ سلیبس کی ناراضگی باہر آئی اور اس مسئلہ پر سوشل میڈیا پر ہی سلیبس نے ' پنگا گرل' کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ممبئی واپس نہ آنے کی دھمکیوں کے بیچ کنگنا نے پھر ایک ٹویٹ کیا ہے اور دھمکی دینے والوں کو منھ توڑ جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ممبئی واپس آ رہی ہیں۔

      بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رنوت نے ایک ٹویٹ کیا اور لکھا ' میں دیکھ رہی ہوں کہ بہت سے لوگ مجھے دھمکی دے رہے ہیں کہ مجھے ممبئی واپس نہیں آنا، اس لئے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب 9 ستمبر کو ممبئی واپس آوں گی۔ میں وہ وقت بھی شئیر کروں گی جب میں ممبئی ہوائی اڈے پر اتروں گی، کسی کے باپ میں ہمت ہے تو روک لے'۔

      اداکارہ کنگنا رنوت کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ انہیں سپورٹ کر رہے ہیں۔ لوگ انہیں 'شیرنی' اور ' کوین' کہہ کر بلا رہے ہیں۔

      آپ کو بتا دیں کہ جمعرات کو کنگنا نے ٹویٹ کر لکھا۔' شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے مجھے کھلی دھمکی دی ہے اور ممبئی واپس نہیں آنے کو کہا ہے۔
      Published by:Nadeem Ahmad
      First published: