உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Kangana Ranaut:دھاکڑ کو فلاپ بتانے والوں کو کنگنا رناوت نے دیا منہ توڑ جواب

    فلم’دھاکڑ‘ کو لے کر کنگنا توڑی خاموشی۔ (Photo : @kanganaranaut/Instagram)

    فلم’دھاکڑ‘ کو لے کر کنگنا توڑی خاموشی۔ (Photo : @kanganaranaut/Instagram)

    Kangana Ranaut On Flop Bollywood Film: اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم دھاکڑ گزشتہ ماہ سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں کنگنا کے علاوہ ہندی فلموں کے فنکار ارجن رامپال نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ فلم باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کر سکی۔

    • Share this:
      Kangana Ranaut On Flop Bollywood Film:بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت آئے دن سرخیوں کا حصہ بنی رہتی ہیں۔ حال ہی میں کنگنا رناوت نے ان لوگوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے جو ان کی فلم دھاکڑ کو پھسڈی یا بے کار قرار دے رہے ہیں۔ کنگنا نے سوشل میڈیا پر دھاکڑ کے ناقدین کو منہ توڑ جواب دیا اور اس سال فلاپ ہونے والی بالی ووڈ کی دیگر فلموں کا بھی ذکر کیا ہے۔

      ان پھسڈی فلموں کا کیا ذکر
      غورطلب ہے کہ کنگنا رناوت نے دھاکڑ کی ناکامی پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ کنگنا رناوت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک اسٹوری میں تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صبح اٹھتے ہی میری آنکھوں کے سامنے دھڑادھڑ فلاپ ہونے کی خبریں آتی رہتی ہیں، لیکن کوئی بھی ان فلموں کے بارے میں لکھنا نہیں چاہتا۔ جو باکس آفس پر پھسڈی ثابت ہوئی ہیں۔ بتادیں کہ بالی ووڈ اداکار عالیہ بھٹ کی گنگو بائی کاٹھیواڑی، رنویر سنگھ کی 83، ورون دھون کی جگ جگ جیو اور پربھاس کی رادھے شیام ان فلموں میں شامل ہیں جو 100 کروڑ کا بزنس کرنے کے باوجود فلاپ رہی ہے۔



      یہ بھی پڑھیں:

      Liger New Poster:’لائیگر‘کے نئے پوسٹر میں وجئے-اننیا کے درمیان نظر آئی زبردست کیمسٹری

      یہ بھی پڑھیں:
      بہن شویتابچن کی شادی میں پہلی مرتبہKarishma Kapoorسے ملے تھے ابھیشک،شادی تک پہنچی تھی بات۔

      او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر موجود ہے دھاکڑ
      دراصل، اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم دھاکڑ گزشتہ ماہ سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں کنگنا کے علاوہ ہندی فلموں کے فنکار ارجن رامپال نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ فلم باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کر سکی۔ فلم دھاکڑ میں کنگنا رناوت کا ایکشن اوتار دکھایا گیا تھا۔ اگرچہ فینس کو ان کا انداز زیادہ پسند نہیں آیا۔ بتادیں کہ کنگنا رناوت کی دھاکڑ حال ہی میں OTT پلیٹ فارم Zee5 پر ریلیز ہوئی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: